انتقال

   

حیدرآباد 11نومبر ( راست ) جناب علی الدین عارف ولد محبوب الدین عابد مرحوم موروثی متولی و مجاور الاوہ بی بی دبیر پورہ کا مختصر سی علالت کے بعد 10نومبر اتوار انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر مسجد وزیر النساروبرو درگاہ کملی والے شاہ صاحبؒ اتوار کو ادا کی گئی اور تدفین آبائی قبرستان روبرو الاوہ بی بی متصل مسجد نور دبیرپورہ عمل میں آئی ۔ مولانا سید قبول بادشاہ قادری الشطاری ( معتمد صدر مجلس علماء دکن ) نے نماز جنازہ کی امامت کی ۔ پرسہ دینے والوں میں قابل ذکر جناب محمد محمود علی وزیر داخلہ ، جناب جسٹس سید شاہ محمد قادری ، جناب ایم اے خان رکن راجیہ سبھا اور دیگر سیاسی قائدین ،مذہبی رہنما ، علماء و مشائخ و ذاکرین نظام ٹرسٹ و پولیس عہدیداران شامل ہیں ۔ پسماندگان میں صاحبزادہ حسن الدین اعجاز اور دو دختران اور تین برادران مصباح الدین آصف ، رضی الدین کاشف ، ذکی الدین ھاطف شامل ہیں ۔ فاتحہ سیوم منگل 12 نومبر بعد عصر مسجد نور روبرو الاوہ بی بی دبیرپورہ میں مقرر ہے ۔ تفصیلات فون 9391358057،8897011295 پر معلوم کی جاسکتی ہیں ۔