انتقال

   

حیدرآباد ۔ 12 ۔ نومبر : ( راست ) : جناب مرزا حسن علی بیگ زوار المعروف حسن مرزا ( موظف مہتمم کتب خانہ آصفیہ افضل گنج ) ابن مرزا عباس علی بیگ مرحوم کا بعارضہ تنفس طویل علالت کے بعد نمس ہاسپٹل پنجہ گٹہ میں انتقال ہوا ۔ مرحوم ، صدر انجمن عزا داران اہلبیت و دیگر ادبی و مذہبی امور میں خاص خدمات انجام دیں ۔ میت مرحوم کے مکان کونچہ ٹپہ خانہ دارالشفاء سے اٹھائی گئی ۔ غسل و تکفین و دیدار مقبرہ اعتصام الملک میں ہوئی ۔ نماز جنازہ صحن الاوہ سرطوق مبارک میں مولانا سید لقمان حسین موسوی کی اقتداء میں ادا کی گئی ۔ تفصیلات کے لیے 7075963040 ۔ 9346476225 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب ڈاکٹر عزیز حسن ولد جناب حسن علی صاحب مرحوم ساکن فرحت نگر دبیر پورہ کا آج انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد وزیر النساء روبرو کملی والے شاہ صاحبؒ کی درگاہ دبیر پورہ بروز چہارشنبہ 13 نومبر بعد نماز ظہر ادا کی جائے گی اور تدفین شرف الدین صاحب قبرستان ( بڑا قبرستان ) دبیر پورہ عمل میں آئے گی ۔ تفصیلات کے لیے 9247183537 پر ربط کریں ۔۔