انتقال

   

حیدرآباد۔ 21۔ نومبر (راست ) جناب شکیل احمد ساکن ایم ڈی لائن ملازم آئی ٹی ڈپارٹمنٹ ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی ولد شیخ احمد مرحوم کا انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 22 نومبر کو بعد نماز جمعہ (جماعت جمعہ 1:30 بجے) جامع مسجد سکنڈ لانسر میں مقرر ہے۔ تدفین احاطہ درگاہ حضرت سید شاہ میراں حسینی بغدادیؒ لنگر حوض میں عمل میں آئے گی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 2 فرزندان اور 2 دختران شامل ہیں۔ مرحوم‘ جناب محمد انور احمد منیجنگ ڈائرکٹر ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے برادر تھے۔ تفصیلات کے لئے فون 924800022 پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے۔
حیدرآباد ۔ 21 ۔ نومبر : ( راست ) : جناب سید جعفر علی نقوی کے بموجب ان کے والد جناب سید یوسف علی نقوی ولد جناب سید جعفر علی نقوی مرحوم کا 21 نومبر جمعرات صبح 9 بجے اچانک حرکت قلب بند ہوجانے کی وجہ انتقال ہوگیا۔ نماز میت الاوہ سرطوق مبارک دارالشفاء میں مولانا سید لقمان حسین موسوی نے پڑھائی ۔ تدفین دائرہ حضرت میر مومن سلطان شاہی عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک فرزند شامل ہے ۔ مجلس زیارت ہفتہ 23 نومبر 4 ساعت عصر مرحوم کے مکان علی نگر کالونی کھیت بالسٹی مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 7674860111 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ نواب سید اصغر حسین خان رضوی ابن سید محمد حسین خاں رضوی کا بروز چہارشنبہ 20 نومبر کو انتقال ہوگیا ۔ تدفین دائرہ میر مومن میں عمل میں آئی ۔ مجلس زیارت 23 نومبر کو 4 بجے دن باغ شفا الملک عباس گلشن لنگم پلی کاچی گوڑہ میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9959489786 پر ربط کریں
٭٭ کلیانی الحاج عبدالعزیز ولد کلیانی عبدالرزاق مرحوم کل ہند جمعیت الانصار نائب صدر ، و سابقہ خازن انجمن تاجران چرم کا آج 11 بجے دن انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ کل بعد نماز جمعہ جامع مسجد مشیر آباد میں ادا کی جائے گی اور تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئے گی ۔ پسماندگان میں 4 فرزندان شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9110310724 ۔ 9440507926 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ مشہور تاجران پارچہ محمد معز علی و برادران کی والدہ الحاجہ نسیم بانو زوجہ الحاج محمد مقصود علی مالک نسیم کلکشن لاڈ بازار کا آج انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ کل بعد نماز جمعہ جامع مسجد چوک میں ادا کی جائے گی اور تدفین حمود میاں کا قبرستان دودھ باولی عمل میں آئے گی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9966782782 ۔ 6281215574 پر ربط کریں ۔۔
۔۔