انتقال

   

حیدرآباد۔/22 نومبر، ( راست ) جناب محمد شریف ولد جناب شیخ محمد کا بروز جمعہ 22 نومبر 2019 دوپہر میں انتقال ہوگیا۔ مرحوم کی عمر 105 سال تھی۔ نماز جنازہ بروز ہفتہ 23 نومبر کو بعد نماز ظہر جامع مسجد کلثوم پورہ کاروان میں ادا کی جائے گی اور تدفین ضیاء گوڑہ کے قبرستان میں عمل میں آئے گی۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر9553518505 پر ربط کریں۔
انتقال
٭ جناب محمد محمود علی ولد جناب محمد عثمان علی ساکن فتح دروازہ عقب دیوڑھی اقبال الدولہ کا طویل علالت کے بعد 22 نومبر کو صبح بعد نماز فجر بعمر 72 سال انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر مسجد حکیم میر وزیر علی فتح دروازہ میں ادا کی گئی اور تدفین دائرہ میر مومن مغل پورہ میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں 5 لڑکے اور تین لڑکیاں شامل ہیں۔ فاتحہ سیوم 24 نومبر بروز اتوار بعد نماز عصر جامع مسجد حکیم میر وزیر علی فتح دروازہ میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات 9866666786 یا 8328554036 پر ربط کریں۔