انتقال

   

٭ جناب محمد عبدالحکیم ( حاجی بھائی ) ولد محمد عبدالکریم ( مرحوم ) ایکس سرویس مین کا آج انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نمازظہر مسجد اقصیٰ سات گنبد میں 25 نومبر کو پڑھائی جائے گی اور تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئے گی۔ مرحوم، محمد عبدالرزاق مقیم ریاض کے والد تھے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 7995704239 یا 9030907606 پر ربط کریں۔
٭ جناب سید معین الدین عرف قیصر مرحوم ولد جناب سید نظام الدین مرحوم ساکن ملے پلی نزد انوارالعلوم کالج کا بعد عصر انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر ملے پلی بڑی مسجد میں 25 نومبر کو ادا کی جائے گی اور تدفین مسجد گل بانو عقب درگاہ یوسفینؒ میں عمل میں آئے گی۔ فاتحہ سیوم 26 نومبر بروز منگل کوبعد عصر ملے پلی بڑی مسجد میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات9666637861 یا 8121271358 پر ربط کریں۔
٭ جناب سید برکت علی ولد حکیم سید سعود علی کا بعمر 52 سال طویل علالت کے بعد انتقال ہوگیا۔ تدفین 24 نومبر کوبروز اتوار بعد ظہر عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم بروز منگل بعد عصر مسجد افضل گنج میں عمل مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 7095473224 یا 7337363244 پر ربط کریں۔