انتقال

   

حیدرآباد ۔ 26 ۔ نومبر : ( راست ) : الحاج محمد عبدالسلام ولد مرحوم جناب محمد عبدالرحمن ( سوداگر تانڈور ) ریٹائرڈ ٹریژری کمشنر بعمر 87 سال کا آج انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ ریتی کی مسجد یاقوت پورہ میں اور تدفین سلطان دائرہ چنچل گوڑہ میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بروز جمعرات 28 نومبر بعد نماز عصر مسجد مالن بی صاحبہ ریتی کی مسجد میں مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے 8897878895 ۔ 6304545440 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ محترمہ فاطمہ مشیت متولیہ درگاہ حضرت سید مشیت اللہ شاہ قادری کے بموجب محترمہ سیدہ قدرت النساء المعروف اختر پاشاہ مرحومہ زوجہ سید احمد حسین مرحوم پرنسپل دودھ باولی گورنمنٹ ہائی اسکول کا بعمر 103 سال 28 ربیع الاول بعد نماز مغرب انتقال ہوگیا ۔ مرحومہ ، درگاہ حضرت حبیب علی شاہ کٹل منڈی کی خالہ زاد بہن تھیں ۔ نماز جنازہ جامع مسجد چندہ بی بی صاحبہ عثمان باغ بنڈل گوڑہ میں بعدنماز ظہر ادا کی جائے گی جب کہ تدفین درگاہ حضرت سید شاہ مشیت اللہ قادری دریچہ بواہیر عثمان باغ میں عمل میں آئے گی ۔ فاتحہ سیوم بروز جمعہ بعد نماز عصر جامع مسجد عباسیہ دریچہ بواہیر درگاہ مشیت اللہ قادری میں مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے 9989297920 ۔ 9346885869 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ محترمہ میر خاتون زوجہ ڈاکٹر محمد جعفر علی خاں مرحوم کا 25 نومبر کو منی سوٹا امریکہ میں انتقال ہوا ۔ تدفین بعد نماز ظہر 26 نومبر کو منی سوٹا امریکہ میں ہوئی ۔ مرحومہ ، نواب محمد دولت خاں صاحب کی دختر اور نواب بہادر یار جنگ کی بھتیجی تھیں ۔ مرحومہ کے فرزندوں میں اسد علی خاں عرف عارف ، عادل علی خاں مقیم امریکہ اور اسلم علی خاں ساکن چنچل گوڑہ ہیں ۔ ڈاکٹر حیدر محمد خاں ، ڈاکٹر احمد علی خاں ڈاکٹر صدیق محمد خاں اور اقتدار مہدی خاں داماد ہیں ۔ تفصیلات کے لیے 8297068786 ۔9985822064 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ الحاج محمد یوسف خاں ولد محمد عثمان متوطن کارمیکا نگر یوسف گوڑہ ایمپلائمنٹ آفیسر سپرنٹنڈنٹ کا بروز ہفتہ بعد عشاء انتقال ہوگیا ۔ جن کی عمر 81 سال تھی ۔ نماز جنازہ بروز اتوار بعد ظہر مسجد اعراج کارمیکا نگر میں عمل میں آئی ۔ تدفین رحمت نگر قبرستان میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9908631412 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ محترمہ حمیدہ بیگم زوجہ منیر شریف دختر غلام دستگیر کا انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد حضرت اجالے شاہ ؒمیں بعد نماز فجر اداکی گئی اور تدفین قبرستان سلطان دائرہ چنچل گوڑہ میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم جمعرات کو 28 نومبر بعد نماز عصر مسجد قادریہ سعید آباد میں مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے 9866274012 ۔ 9912792300 پر ربط کریں ۔۔