انتقال

   

حیدرآباد ۔ 29 ۔ نومبر : ( راست ) : قاضی محمد خالد صدیقی ولد قاضی محمد یحییٰ صدیقی مرحوم ساکن کوٹلہ عالیجاہ کا بروز جمعہ بعمر 48 سال انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد صلاح الدین مغل پورہ پانی کی ٹانکی میں بعد نماز عشاء ادا کی گئی اور تدفین گول قبرستان عثمان پورہ میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ شامل ہے ۔ وہ قاضی محمد واجد موظف ہیڈ ماسٹر اور جناب محمد ارشد صدیقی پرنسپل سٹی کالج کے چھوٹے بھائی تھے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 7995940580 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب سعادت حسین خاں ولد جناب احمد حسین خاں مرحوم مالک ڈلیجینٹ مشین اینڈ ٹولس دارالسلام کا 29 نومبر کو طویل علالت کے بعد انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد میاں مستعد ٹپہ چبوترہ میں بعد نماز عشاء ادا کی گئی اور تدفین حضرت جمیل شاہ داتار ؒ کے قبرستان واقع جیاگوڑہ کمیلہ روڈ عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم اتوار کو بعد نماز عصر مسجد میاں مستعد ٹپہ چبوترہ میں مقرر ہے ۔ پسماندگان میں 7 فرزندان اور 3 دختران شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9298053550 ۔ 9948574880 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب سید کلیم الدین ولد جناب سید احمد الدین حسن مرحوم کا بروز جمعرات 28 نومبر کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد ابوالحسنات میں ادا کی گئی اور تدفین غازی بنڈہ قبرستان میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بروز ہفتہ 30 نومبر کو مسجد ابوالحسنات جہاں نما نزد پٹرول پمپ میں بعد نماز عصر مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے 7989473428 ۔ 9912356473 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ محترمہ معصومہ بیگم بنت سید ہاشم علی رضوی اہلیہ آغا شبیر حسین انیس مرحوم کا آج انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مولانا سید لقمان حسین موسوی نے پڑھائی اور تدفین دائرہ حضرت میر مومنؒ میں عمل میں آئی ۔ مجلس زیارت یکم دسمبر اتوار کو 11 بجے دن مسجد نور الامراء نور خاں بازار مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9000233460 ۔ 9391144469 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ الحاجہ محترمہ حبیب بی زوجہ جناب سید عبدالوہاب مرحوم ساکن موضع چول پلی تعلقہ شاد نگر ضلع رنگاریڈی کا انتقال 29 نومبر کو 7 بجے شام بعمر 99 سال ہوگیا ۔ تدفین 30 نومبر بعد نماز ظہر آبائی قبرستان موضع چول پلی تعلقہ شاد نگر میں عمل میں آئے گی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9849894606 ۔ 9985336562 پر ربط کریں ۔۔