انتقال

   

حیدرآباد /2 ڈسمبر ( راست ) جناب انعام الحق موظف چیف انجینئیر محکمہ پنچایت راج متحدہ آندھراپردیش حکومت و اڈوائزر واٹر کمیشن حکومت ہند کے علاوہ مدھول ضلع عادل آباد کے قاضی اور قرآنی ارشادات کے مصنف کا 2 ڈسمبر 2019 کو انتقال ہوگیا ۔ اسی دن بعد عصر نماز جنازہ کے بعد مسجد عالمگیر شانتی نگر سے متصل قبرستان میں تدفین عمل میں آئی ۔
٭٭ سید خواجہ محی الدین حسینی توفیق ابن سابق مولوی سید محمود حسین موظف کمشنر وقف سروے کا 2 ڈسمبر کو بعد نماز فجر مختصر علالت کے بعد انتقال ہوگیا ۔ بعد نماز عصر کوہسار کالونی کی مسجد میں نماز جنازہ مولانا سید محمد قبول بادشاہ قادری الشطاری نے پڑھائی اور تدفین فرمان واڑی قبرستان عابڈز میں عمل میں آئی ۔ نماز جنازہ میں مولانا سید محمود بادشاہ قادری مولانا سید احمد بادشاہ قادری ایم ایل اے مولانا سید ابرایہم قادری فاروق مولانا سید غلام غوث شفیق احمد حسینی قادری کامل بادشاہ شطاری مولانا سید جمال الدین خالد اور مولانا سید احمد محی الدین عارف قادری اور عزیز و احباب موجود تھے ۔