انتقال

   

حیدرآباد۔/3 ڈسمبر، ( راست ) سید محمد علی ولد میر واجد علی صاحب ریٹائرڈ لے سکریٹری محکمہ صحت مقیم مادنا پیٹ کا مختصر علالت کے بعد آج صبح کی اولین ساعتوں میں انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 3 ڈسمبر بعد نماز عصر مسجد باغ قادر الدولہ، رین بازار میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان مسجد اجالے شاہ سعید آباد میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں بیوہ کے علاوہ چار لڑکے اور ایک لڑکی شامل ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فرزند سید علی فریس سے فون 9885838488 پر ربط کیا جاسکتا ہے۔
٭٭ رضیہ بیگم زوجہ میر محمد رئیس ( بہو میر محمد انیس پٹیل مقطعہ دار منگل پلی ) ساکن مغل پورہ کا مختصر علالت کے بعد انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 4 دسمبر مکہ مسجد میں بعد نماز ظہر مقرر ہے ۔ نماز ظہر ایک بجے ہوگی ۔ تدفین قادری چمن فلک نما میں ہوگی ۔ مرحومہ ، حسینی پاشاہ کارپوریٹر جہاں نما کی ہمشیرہ تھیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9700369273 ۔ 8932667068 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب محمد ہدایت محی الدین ریٹائرڈ گورنمنٹ اسکول ہیڈ ماسٹر ولد جناب محمد یوسف کا انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ کل بروز چہارشنبہ بعد نماز ظہر جامع مسجد پلٹن کی مسجد ملک پیٹ میں ادا کی جائے گی ۔ تدفین قبرستان پیٹلہ برج میں عمل میں آئے گی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9885949269 ۔ 8919508028 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ کہنہ مشق شاعر جناب ناظر صدیقی کا انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز مغرب جامع مسجد شفیع آباد چمن گنج میں ادا کی گئی اور تدفین عیدگاہ کے سامنے قبرستان میں عمل میں آئی ۔۔