انتقال

   

کریم نگر۔/11 ڈسمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سید معز الدین قادری ولد سید اسمعیل مرحوم کا حیدرآباد نمس میں انتقال ہوگیا۔ آج چہارشنبہ کو آبائی مقام کریم نگر میت لائی گئی اور بعد نماز عصر مسجد سواران میں نماز جنازہ ادا کی گئی اور قبرستان سواران میں سپرد خاک کردیا گیا۔ مرحوم، سید محی الدین نمائندہ سیاست کریم نگر ، سید ضمیر الدین انسپکٹر محکمہ برقی موظف اور سید مظفر الدین ہیلت آفیسر گزیٹیڈ کے چھوٹے بھائی تھے۔ پسماندگان میں اہلیہ ، 5فرزندان اور ایک دختر ہیں۔ مرحوم ، سیاست کے نمائندہ رامڑگ بھی تھے۔ نماز جنازہ مسجد سواران میں مولانا ابوالکلام مصباحی نے پڑھائی۔