انتقال

   

حیدرآباد ۔ 21 ڈسمبر (راست) ڈاکٹر محمد عبدالرشید ولد جناب محمد عبدالعزیز ساکن گڈی ملکاپور مہدی پٹنم کا 20 ڈسمبر2019 ء جمعہ کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز جمعہ مسجد عالمگیر شانتی نگر میں ادا کی گئی اور تدفین اے بیاٹری لین قبرستان میں عمل میں آئی۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9963112224 پر ربط کریں۔

٭ مولانا سید شاہ نصیر الدین قادری ولد حضرت سید شاہ علی موسیٰ رضا قادری ؒ ساکن ندیم کالونی ٹولی چوکی کا مختصر علالت کے بعد انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 22 ڈسمبر بعد نماز ظہر مسجد سید صاحب نزد الاوہ بی بی دبیر پورہ میں ادا کی جائے گی اور تدفین متصل مسجد عمل میں آئے گی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ تین فرزندان اور تین دختران شامل ہیں۔ فاتحہ سیوم بروز منگل 24 ڈسمبرکو بعد نماز عصر مسجد سید صاحب قبلہ ؒ میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون 9346814374 یا 7981988580 پر ربط کریں۔
٭ جناب بدر بن علی ایوینی عرف اقبال ایوینی ولد جناب علی ایوینی ساکن ماڈل ٹاؤن کالونی عقب شمع ٹاکیز کا انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد ظہر جامع مسجد بارکس میں ادا کی گئی اور تدفین بارکس قبرستان میں عمل میں آئی۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات7799171763 یا 9676155512 پر ربط کریں۔