انتقال

   

حیدرآباد۔ 29 جنوری (سیاست نیوز) بالا نگر کی معروف شخصیت جناب پی ایم پٹیل فرزند جناب مستان پٹیل مالک برائیٹ گلوانائزنگ کا کل رات مختصر علالت کے بعد انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ چہارشنبہ کو بعد نماز عصر جامع مسجد تاورگری گلبرگہ میں ادا کی گئی اور تدفین آبائی قبرستان گلبرگہ میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو فرزندان خضر پٹیل اور اظہر پٹیل شامل ہیں۔ مرحوم جناب شیخ محبوب ملتانی مارکٹنگ آفیسر حیدرآباد (ریٹائرڈ) کے بہنوئی اور جناب مبشر الدین خرم اسٹاف رپورٹر سیاست کے خالو تھے۔ تفصیلات کے لیے فون نمبرات 9000978428 اور 9121907421 پر ربط پیدا کریں۔

٭٭ محترمہ مختوم بی زوجہ جناب شیخ عباس علی مرحوم کا بروز چہارشنبہ انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد عصر ادا کی گئی اور تدفین آبائی قبرستان ضلع کرناٹک میں عمل میں آئی ۔ مرحومہ ، جناب شیخ صادق علی بانی و مالک ریگل گروپ آف کمپنیز کی والدہ تھیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9959853311 ۔ 7989730900 پر ربط کریں ۔۔