انتقال

   

حیدرآباد ۔ 30 ۔ جنوری : ( راست ) : جناب محمد مصطفی احمد ( عرف رشید بھائی ) ولد محمد غوث مرحوم موظف محکمہ سمکیات ساکن اکبر نگر ، عیدی بازار کا بعمر 82 سال انتقال 30 جنوری کو ہوگیا ۔ نماز جنازہ بروز جمعہ 31 جنوری بعد نماز جمعہ مسجد معراج اکبر نگر میں ادا ہوگی ۔ تدفین قبرستان صالحین عیدی بازار میں ہوگی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9885868429 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ الحاجہ بشیر النساء بیگم زوجہ غلام محبوب مرحوم موظف منتظم عثمانیہ یونیورسٹی کا بروز جمعرات 30 جنوری کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد محی الدین النساء بیگم ملک پیٹ میں بعد مغرب ادا کی گئی ۔ تدفین احاطہ مسجد چندہ صاحب ملک پیٹ میں عمل میں آئی ۔ تفصیلات کے لیے 9849528436 پر ربط کریں ۔ زیارت بروز جمعہ 31 جنوری بعد نماز عصر مسجد محی الدین النساء بیگم ملک پیٹ میں مقرر ہے ۔۔