انتقال

   

حیدرآباد ۔ 24 ۔ فروری : ( راست ) : حکیم مولانا سید نصرت ہاشمی قادری ( بالا پور) کی اہلیہ محترمہ کا بعمر 59 سال خانگی ہاسپٹل بنجارہ ہلز میں انتقال ہوگیا ۔ مرحومہ ، حضرت قطب دکن حضرت سیدنا امام علی شاہ قادری کی نبیری اور ڈاکٹر سید قدوس محی الدین قادری ( بالا پور ) کی دختر تھیں ۔ نماز جنازہ صبح 10 بجے بالا پور درگاہ شریف میں ادا کی جائے گی اور تدفین احاطہ درگاہ ہذا میں عمل میں آئے گی ۔ پسماندگان میں دو فرزند مسرس سید عظمت ہاشمی قادری اور سید طیب ہاشمی قادری کے علاوہ چار دختران شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 919676117092 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب محمد فضل الرحمن عرف محسن ملازم تلنگانہ اسٹیٹ اردو اکیڈیمی کی والدہ محترمہ غوثیہ بیگم زوجہ جناب محمد عظیم الرحمن مرحوم ساکن چندو لال بارہ دری کا بعمر 80 سال 24 فروری کو خانگی ہاسپٹل میں انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بروز پیر 24 فروری کو بعد نماز عصر مسجد عبداللہ شاہؒ درگاہ مصری گنج میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان پیارو میاں چونے کی بھٹی مصری گنج میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں چار فرزندان اور چھ دختران شامل ہیں ۔ فاتحہ سیوم منگل 25 فروری کو بعد نماز عصر مسجد عبداللہ شاہ ؒ درگاہ مصری گنج میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9505551517 ۔ 9394145727 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب میر حسین علی ابن محمد علی مرحوم ( ملازم محکمہ ریلوے ) ساکن اعظم پورہ کا 23 فروری کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ الاوہ سرطوق مبارک دارالشفاء میں ادا کی گئی اور تدفین دائرہ حضرت میر مومن میں عمل میں آئی ۔ مجلس زیارت 25 فروری کو چار بجے شام دیوڑھی عنایت جنگ بہادر منڈی میر عالم میں مولانا اکبر حسین رضوی خطاب کرینگے ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 2 فرزند ، 3 دختران شامل ہیں ۔ معلومات کے لیے 9396597854 ۔ 9391059416 پر ربط کریں ۔۔