انتقال

   

حیدرآباد ۔ 26 ۔ فروری : ( راست ) : جناب محمد خواجہ ولد جناب محمد غالب مرحوم کا بعمر 45 سال چہارشنبہ کو اچانک انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد لال محمد صاحب کمان شیخ فیض یاقوت پورہ میں بعد نماز ظہر ادا کی گئی اور تدفین آبائی قبرستان نصیر الدین کا تکیہ نزد یاقوت پورہ ریلوے اسٹیشن عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بروز جمعہ بعد نماز عصر میں مسجد نقل میاں چونے کی بھٹی یاقوت پورہ پر مقرر ہے ۔ پسماندگان میں بیوہ کے علاوہ دو لڑکے محمد حاجی ، محمد کامران کے علاوہ ایک دختر شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9347387740 ۔ 8639598415 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب محمد سالار کا 24 فروری کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 25 فروری کو بعد نماز ظہر مسجد گلشن امام باڑہ یاقوت پورہ میں ادا کی گئی ، فاتحہ سیوم بروز جمعرات 27 فروری کو بعد نماز عصر مسجد غوثیہ یاقوت پورہ میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9347986151 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ جناب محمد فضل الدین سابق وی آر او ولد جناب محمد عبدالکریم پٹواری و متوطن موضع کونڈہ پور تعلقہ بھونگیر کا بعارضہ قلب بعمر 79 سال 26 فروری کی اولین ساعتوں انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء مسجد قادریہ سعید آباد میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان سلطان دائرہ چنچل گوڑہ میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 4 فرزندان جناب عارف الدین شکیل ( حال مقیم آسٹریلیا ) جناب محمد کریم الدین عقیل سینئیر رپورٹر ای ناڈو ، جناب محمد کلیم الدین اور جناب محمد عزیز الدین عادل (حال مقیم دوبئی ) اور 3 دختران شامل ہیں ۔ فاتحہ سیوم بروز جمعہ 28 فروری کو بعد نماز عصر مسجد قادریہ سعید آباد میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8008573284 ۔ 9030185185 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ جناب سید یونس پاشاہ قادری ولد جناب سید امیر سلطان عارف انصار ولی قادری مرحوم کا آج صبح انتقال ہوگیا ۔ وہ چند ماہ سے بیمار تھے ۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء مسجد قادر پاشاہ چھاونی غلام مرتضی کندیکل گیٹ میں ادا کی گئی اور تدفین متصل درگاہ شریف قادر پاشاہ ؒ عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم بروز جمعہ بعد نماز عصر مسجد قادر پاشاہ چھاونی غلام مرتضیٰ میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9666474733 ۔ 7329812433 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ محترمہ طاہرہ بیگم دختر جناب قہار انصاری زوجہ جناب محمد حامد اللہ خاں کا آج شام 6 بجے انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 27 فروری کو بعد نماز ظہر مسجد فاروق اعظمؓ چندرائن گٹہ ادا کی جائے گی ۔ پسماندگان میں شوہر کے علاوہ تین لڑکے شامل ہیں ۔ تفصیلات کے لیے 8186805595 ۔ 9849923178 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ محترمہ اختر بیگم زوجہ جناب محمد معز الدین معظم مرحوم ساکن مہدی کالونی لنگر حوض نزد پلر نمبر 102 کا انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 27 فروری جمعرات کو بعد نماز ظہر مسجد بنی ہاشم سردار باغ میں ادا کی جائے گی اور تدفین آصف نگر قبرستان نزد آصف نگر پولیس اسٹیشن میں عمل میں آئے گی۔ فاتحہ سیوم 28 فروری جمعہ کو بعد نماز عصر مسجد بنی ہاشم سردار باغ میں مقرر ہے۔ پسماندگان میں 3 فرزندان محمد حبیب الدین ناصر‘ محمد مظہر الدین آصف‘ محمد سمیع الدین شکیل اور ایک دختر شامل ہیں۔ تفصیلات کے لئے فون 9849187540 یا 6305047669 پر ربط کریں۔