انتقال

   

حیدرآباد /28 فروری ( راست ) باغ جہاں آراء یاقوت پورہ کی معروف شخصیت سید ذکی الدین ولد سید شریف الدین کا مختصر سی علالت کے بعد بعمر 40 سال ان کی رہائش گاہ پر انتقال ہوگیا ۔مرحوم جامع مسجد باغ جہاں آرا ء کے انتظامات و خدمات ونیز سیرت ﷺ کے جلسوں محافل درود شریف میں پیش پیش رہا کرتے تھے ۔ مرحوم قاضی سید معزالدین سینئیر جرنلسٹ و اسٹاف رپورٹر رہنمائے دکن ( ظہیرآباد ضلع سنگاریڈی) کے برادر نسبتی تھے ۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر جامع مسجد باغ جہاں آراء میں سید ضیاء الدین مسعود خطیب و امام مسجد محمدیہ چلکل گوڑہ نے پڑھائی ۔ مولانا سید شاہ عبیداللہ قادری آصف پاشاہ سجادہ نشین درگاہ سید شجاع الدین نے مغفرت کی دعا کی ۔ تدفین سلطان دائرہ چھاونی نادعلی بیگ عمل میں آئی ۔ مولانا پیر زادہ شبیر نقشبندی نے مرحوم کی رہائش گاہ پہونچکر لواحقین سے اظہار تعزیت کیا ۔ جلوس جنازہ میں یاقوت پورہ چھاونی باغ جہاں آراء کے علاوہ ظہیرآباد ، سنگاریڈی سے دوستوں ، عزیزوں ، رشتہ داروں اور عوام کی کثیرتعداد شریک تھی ۔ فاتحہ سیوم آج بروز ہفتہ بعد نماز عصر جامع مسجد باغ جہاں آرء ا مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9848270021/ 7901106787 پر ربط پیدا کریں ۔