انتقال

   

حیدرآباد۔/23 جون، ( راست ) محترمہ اختر بیگم زوجہ جناب محمد عبدالقادر مرحوم ساکن اندھیری گلی کوٹلہ عالی جاہ کا 23 جون کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد حافظ ڈنکا مغلپورہ میں ادا کی گئی۔ تدفین قبرستان احاطہ مسجد محمدیہ چونے کی بھٹی مصری گنج میں عمل آئی۔ پسماندگان میں 2 فرزندان محمد عبدالحق عرف سلیم ( یوسفین میاچنگ سنٹر پٹیل مارکٹ ) ، محمد عبدالخالق اور 3 دختران شامل ہیں۔ وہ جناب محمد عبدالغفار، جناب ذوالفقار احمد ( شکاگو ) ، جناب محمد حسین قادری عارف ( دبا الفجیرہ ۔ متحدہ عرب امارات ) کی خوشدامن تھیں۔ فاتحہ سیوم منگل 25 جون کو بعد نماز عصر مسجد غوثیہ اندھیری گلی کوٹلہ عالی جاہ میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات8686874292 ، 9985592417 پر ربط کیا جاسکتا ہے۔
٭ محمد معین قریشی نامپلی کا انتقال 23 جون کو ہوا۔ نماز جنازہ 24 جون کو بعد نماز ظہر درگاہ یوسفین ؒ نامپلی میں ادا کی جائے گی اور تدفین احاطہ درگاہ یوسفین ؒ میں عمل میں آئے گی۔ تفصیلات کیلئے فون 9032340796 ، 8121788343 پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے۔
حیدرآباد ۔ 23 ۔ جون : ( راست ) : الحاج سید عزیز احمد صمدانی ولد سید پیر صاحب مرحوم ( ریٹائرڈ بی ایچ ای ایل ہاسپٹل ) موضع منگل پلی کا مختصر علالت کے بعد بعمر 83 سال بروز اتوار صبح کی ابتدائی ساعتوں میں انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد عرفات یاقوت پورہ یس آر ٹی کالونی میں بعد نماز عصر عمل میں آئی ۔ تدفین مسجد محمدیہ کرما گوڑہ مہدی پورہ عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں دو لڑکے اور تین لڑکیاں ہیں ۔ فاتحہ سیوم بروز پیر بعد نماز عصر مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9247176713 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ متولی و بانی عاشور خانہ خانوادہ ابو طالب کھیت بالسٹی جناب میر ناصر علی صادق ولد مولوی میر امداد علی مرحوم کا آج صبح ان کی قیام گاہ عاشور خانہ میں انتقال ہوگیا ۔ میت حیدرآباد سے بنگلور روانہ ہوئی ۔ تدفین آبائی قبرستان بنگلور میں آج رات عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 2 دختران ، 4 فرزند مسرس میر اکبر علی ، ابوالقاسم ، ابومحمد و میر اصغر علی شامل ہیں ۔ مرحوم ، سابق منیجر المطرود نیشنل ڈائری سعودی عربیہ عسکر علی کے بہنوئی تھے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 7097067859 ۔ 9884664471 پر حاصل کی جاسکتی ہیں ۔۔