انتقال

   

٭ جناب محمد صدیق ولد جناب محمد خواجہ مرحوم ساکن نزد مسجد ادارہ ملیہ ملک پیٹ سابق ملازم نیشنل کمرشیل اسٹیٹ فینانشیل انالسٹ کا بعمر 71 سال 29 فبروری کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ یکم مارچ بروز شنبہ مسجد محی الدین النساء ملک پیٹ میں بعد نماز ظہر ادا کی گئی اور تدفین تکیہ چندہ صاحب ملک پیٹ میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم بروز سہ شنبہ ( منگل ) 3 مارچ مسجد محی الدین النساء میں بعد نماز عصر مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 7801007018 پر ربط کریں۔
٭حضرت سید فضل مخصوصی ( سجادہ دائرہ چنچلگوڑہ ) کا اتوار کی شام کو انتقال ہوگیا۔نماز جنازہ مسجد حضرت سید خوندمیر مخصوصی ( سجادہ دائرہ ) چنچلگوڑہ میں 2 مارچ کو صبح 8 بجے ادا کی جائے گی۔ تدفین دائرہ بندگیمیاں شاہ نصرت مخصوصی الزماں لال گڑھی،ملک پیٹ میں ادا کی جائے گی۔9550290529 پر تفصیلات کیلئے ربط پیدا کیا جاسکتا ہے۔