انتقال

   

حیدرآباد۔/10 مارچ، ( راست ) اہلیہ جناب سید محمد علی عابدی ( مرحوم ) سابق سیکشن آفیسر محکمہ پنچایت راج سکریٹریٹ حکومت متحدہ آندھرا پردیش محترمہ شمس النساء بیگم کا آج شام مختصر سی علالت کے بعد انتقال ہوگیا۔ پسماندگان میں 4 لڑکے جناب سید ماجد علی عابدی، سید مسرور عابدی شرفی ممتاز شاعر جناب سید مرتضی عابدی اور جناب سید مجتبیٰ عابدی ( کانگریس لیڈر ) کے علاوہ 4 دختران شامل ہیں۔ نماز جنازہ 11 مارچ بروز چہارشنبہ بعد ظہر مسجد حضرت پیراں شاہ ؒ چنچل گوڑہ میں ادا کی جائے گی اور تدفین سلطان دائرہ چنچل گوڑہ میں عمل میں آئے گی۔ مزید تفصیلات 9908129133 ، 9160109771 پر معلوم کی جاسکتی ہیں۔
شمس آباد۔/10 مارچ، ( راست) جناب شیخ یوسف ولد شیخ قمر الدین مرحوم 44 سالہ ساکن سعادت کالونی شمس آباد کا کل مختصر علالت کے بعدریاض میں انتقال ہوگیا۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک لڑکا اور تین لڑکیاں ہیں۔ تفصیلات کیلئے فون نمبرات9700202714 ، 9700168528 پر ربط کریں۔
٭ فریدہ سلطانہ زوجہ محمد احمد کا انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر مسجد بقی بنجارہ ہلز روڈ نمبر 12 میں ادا کی گئی اور تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں تین لڑکے ہیں جو کنیڈا میں مقیم ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون9848043064 پر ربط کریں۔
٭ ڈاکٹر سید نظام الدین اسد ولد سید مبارز الدین رفعت ساکن ٹولی چوکی کا بعمر 78 سال آج انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد ابوبکر ؓ ، گلشن کالونی میں بعد نمام عشاء ادا کی گئی اور تدفین قبرستان حضرت موسیٰ قادری فرمان واڑی میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک فرزند اور دو دختران شامل ہیں۔ فاتحہ سیوم 12 مارچ بروز جمعرات بعد نماز عصر مسجد ابوبکر گلشن کالونی ٹولی چوکی مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون 7569863512 یا 7799470400 پر ربط کیا جاسکتا ہے۔