انتقال

   

حیدرآباد ۔ 11 ۔ مارچ : ( راست ) : حضرت سید جنید اللہ شاہ قادری سجادہ نشین درگاہ حضرت خواجہ عبداللہ شاہ ولیؒ ، شاہ علی بنڈہ کی دختر اور جناب محمد اشرف کی اہلیہ محترمہ کا 10 مارچ کی رات انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 11 مارچ کو بعد نماز ظہر مسجد درگاہ حضرت حافظ خواجہ عبداللہ شاہ ولی ؒ شاہ علی بنڈہ میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان درگاہ شریف میں عمل میں آئی ۔ مرحومہ ، جناب محمد اللہ شاہ قادری سرخیل آغا کی والدہ تھیں ۔ فاتحہ سیوم 13 مارچ بعد عصر مسجد درگاہ حضرت خواجہ عبداللہ شاہ ولیؒ میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9666085086 ۔ 9346826340 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ جناب محمد عثمان علی خان ولد جناب محمد ابراہیم علی خاں مرحوم ساکن جنگم میٹ فلک نما کا بروز چہارشنبہ 11 مارچ کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بروز جمعرات 12 مارچ کو بعد نماز ظہر مسجد محمدیہ انجن باولی میں ادا کی جائے گی ۔ نماز ظہر 1-30 بجے مقرر ہے اور تدفین قادری چمن میں عمل میں آئے گی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8374461282 ۔ 8374461341 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب صالح بن مبارک دینی کا 11 مارچ چہارشنبہ کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر (4 بجے ) جامع مسجد بارکس میں ادا کی جائے گی اور تدفین بڑے قبرستان بارکس میں عمل میں آئے گی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 12 فرزند اور ایک دختر شامل ہیں ۔ فہیم دینی ، وسیم دینی ، سہیل دینی ایڈوکیٹ اور ڈاکٹر زاہد دینی (رائل گرامر ہائی اسکول) کے مرحوم والد تھے۔ مزید تفصیلات کیلئے 9052189943 پر ربط کریں۔