انتقال

   

حیدرآباد ۔14 مارچ (راست) حضرت سید پیراں حسینی مرحوم، مؤظف محکمہ تعلیمات کے فرزند اکبر سید ولی اللہ حسینی المتخلص سرور ہاشمی، مؤظف محکمہ صحت، حکومت آندھراپردیش کا 13 مارچ کو قبل نماز جمعہ انتقال ہوگیا۔ بعد نماز مغرب فرسٹ لانسر احمد نگر بارگاہ حضرت احمد بادپا کی مسجد میں نماز جنازہ ادا کی گئی اور اسی سے متصل قبرستان میں تدفین عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو دختران اور دو فرزندان شامل ہیں۔ فاتحہ سیوم مسجد ہذا میں 15 مارچ اتوار کو بعد نماز عصر مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9885634047 یا 9848318336 پر ربط کریں۔

00 جناب محمد جلال الدین ساکن سید علی چبوترہ ولد جناب محمد غفار الدین مرحوم کا طویل علالت کے بعد آج صبح 6 بجے انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد یٰسین سید علی چبوترہ میںادا کی گئی اور تدفین قبرستان سید علی چبوترہ عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم 15 مارچ اتوار کو بعد نماز عصر مسجد کریم خان سید علی چبوترہ خزانہ جل پلی میں مقرر ہے۔ پسماندگان میں 2 لڑکے اور 4 لڑکیاں شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 7995052077 پر ربط کریں۔

00 جناب محمد محبوب شیر عرف گورے ولد جناب محمد احمد مرحوم ساکن یاقوت پورہ بڑا بازار کا کل دوپہر انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز مغرب مسجد کمیلہ یاقوت پورہ میں ادا کی گئی اور تدفین متصلہ قبرستان بڑا قبرستان میں عمل میں آئی۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9398170147 پر ربط کریں۔

00 محترمہ پاشاہ بیگم زوجہ جناب غضنفر علی قریشی مرحوم کا مختصر علالت کے بعد آج بوقت ظہر انتقال ہوگیا۔ مرحومہ کی عمر 90 سال تھی۔ نماز جنازہ مسجد قطب شاہی آصف نگر میں بعد نماز عشاء ادا کی گئی اور تدفین متصل مسجد قبرستان میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں دو لڑکے اور چار لڑکیاں شامل ہیں۔ فاتحہ سیوم بروز اتوار اسی مسجد میں بعد نماز عصر مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9885402620 پر ربط کریں۔