انتقال

   

حیدرآباد ۔ 16 ۔ مارچ : ( راست ) : الحاج محمد عبدالقادر ولد جناب محمد غوث مرحوم کا مختصر علالت کے بعد 15 مارچ کو انتقال ہوگیا ۔ بعد نماز جنازہ تدفین قبرستان مسجد آزاد شاہ عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بروز منگل 17 مارچ کو بعد نماز عصر مسجد ٹیک نامپلی میں مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے 9989025502 ۔ 9963530760 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب محمد عبدالقدیر صدیقی مہتمم تاریخی مکہ مسجد کی ہمشیرہ محترمہ جمال عائشہ صدیقہ پاشاہ بیگم زوجہ جناب محمد نواز خاں مرحوم سکنہ ماڈل ٹاون کالونی جہاں نما کا بعمر 85 سال ، 15 مارچ کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء مسجد ابوالحسنات میں مولانا حافظ محمد لطیف احمد نائب شیخ الفقہ جامعہ نظامیہ و امام مکہ مسجد نے پڑھائی اور تدفین قبرستان تکیہ مغل فقیر میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 17 مارچ کو بعد نماز عصر مسجد امیر حمزہ ؓ ، ماڈل ٹاون میں مقرر ہے ۔۔
٭٭ جناب غوث پاشاہ ولد جناب محمد ظفر علی متوطن لکشمی بائی کنٹہ جنگاؤں کا بعمر 65 سال 14 مارچ 2020 کو لاری حادثہ میں زخمی ہونے کے باعث انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 15 مارچ کو بعد ظہر ادا کی گئی اور تدفین عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ چار فرزند اور ایک دختر شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 6300847705 ۔ 9989758176 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ محترمہ زہرا بیگم زوارہ بنت مولوی مرزا حیدر رضا مرحوم اہلیہ مولوی سید اصغر علی مرحوم کا بعمر 105 سال 14 مارچ کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مولانا سید لقمان موسوی نے پڑھائی اور تدفین دائرہ میر مومن ؒ سلطان شاہی میں عمل میں آئی ۔ مجلس زیارت 17 مارچ 4 ساعت عصر بیت القائم پرانی حویلی میں مقرر ہے ۔ پسماندگان میں پانچ فرزندان و چار دختران شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9963142307 ۔ 9581072740 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ جناب سید وقار اللہ ہاشمی ولد جناب افتخار اللہ ہاشمی مرحوم متوطن جنگاؤں حال مقیم معراج کالونی ٹولی چوکی حیدرآباد کا 16 مارچ کو مختصر علالت کے بعد انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 17 مارچ بروز منگل بعد نماز ظہر ( 1-15 نماز ) جامع مسجد محمدیہ سکنڈ لانسر ، ایم ڈی لائنس میں ادا کی جائے گی اور تدفین درگاہ حضرت بغدادی شاہؒ لنگر حوض کے احاطہ میں واقع قبرستان میں عمل میں آئے گی ۔ مزید تفصیلات کے لیے فون 9949059538 پر ربط کریں ۔۔