انتقال

   

حیدرآباد ۔ 29 ۔ مارچ : ( راست ) : یہ خبر انتہائی افسوس کے ساتھ پڑھی جائے گی کہ حافظ محمد عبدالمجید ولد جناب محمد عبدالقادر مرحوم ساکن آغا پورہ حیدرآباد امام و خطیب مسجد سلطان نواز جنگ آغا پورہ و مسجد نور افضل ساگر ملے پلی کا بعمر 75 سال علالت کے باعث 25 مارچ کو انتقال ہوگیا۔ تدفین بعد نماز ظہر متصل قبرستان مسجد سلطان نواز جنگ آغا پورہ عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو فرزندان و دو دختران شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8686126507 ۔ 8142287860 پر ربط کریں ۔۔