انتقال

   

حیدرآباد 5 اپریل (راست) جناب سید مطہرالدین فرزند جناب سید غوث الدین کا کل شہر کے ایک خانگی ہاسپٹل میں انتقال ہوگیا۔ وہ باٹلی باے کمپنی کے ملازم تھے۔ مرحوم، ہندوستان کے مشہور شاعر حضرت امیر احمد مرحوم کے ہم زلف تھے۔ ان کی عمر لگ بھگ اسّی سال تھی۔ تدفین لنگرحوض قبرستان میں عمل میں آئی۔
جناب فاروق علی چیدہ ولد جناب غلام مصطفی چیدہ مرحوم لیبر آفیسر لیبر ڈپارٹمنٹ ساکن ملک پیٹ کا مختصر علالت کے بعد بعمر 76 سال 3 اپریل بروز جمعہ انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد محی الدین النساء ملک پیٹ میں بعد نماز عصر ادا کی گئی اور تدفین قبرستان متصل مسجد قادریہ چادرگھاٹ بعد نماز عصر عمل میں آئی۔ موصوف جناب عثمان چیدہ اسٹیٹ ہیلت ٹرانسپورٹ آفیسر (S.H.T.O) ریٹائرڈ، صدیق چیدہ اکاؤنٹنٹ اے جی آفیسر ریٹائرڈ، زاہدہ چیدہ اکاؤنٹنٹ عثمانیہ میڈیکل کالج ریٹائرڈ کے بھائی تھے۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبر 9849606533 پر ربط کریں۔