انتقال

   

کرنول کی مشہور شخصیت ڈاکٹر کے ایم اسمعیل حسین کا انتقال
حیدرآباد ۔ 14 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : شہر کرنول بلکہ متحدہ ریاست آندھرا پردیش کی مشہور و معروف شخصیت وظیفہ یاب پروفیسر ڈاکٹر کے ایم اسماعیل حسین چیرمین گروپ آف کے ایم ہاسپٹلس کا بروز منگل علی الصبح مختصر سی علالت کے بعد انتقال ہوگیا ۔ موصوف کی طبیعت ناساز ہونے کی وجہ سے گورنمنٹ جنرل ہاسپٹل میں شریک کیا گیا اور یہ اطلاع عام ہوتے ہی شہریان کرنول کی عوام بلالحاظ مذہب و ملت اور خصوصا غریب طبقہ میں شدید بے چینی دیکھی گئی ۔ اور ہر کسی کی زبان پر ڈاکٹر صاحب کی صحت یابی کے لیے دعائیہ کلمات جاری ہوگئے ۔ اس دوران سابق ریاستی وزیر متحدہ آندھرا پردیش و موجودہ رکن پارلیمنٹ ٹی جی وینکٹیش نے فوری دواخانہ پہونچ کر عیادت کرنے کے بعد ڈاکٹرس سے طبیعت کے متعلق معلومات حاصل کی اور انہوں نے معیاری علاج کے لیے ڈاکٹر صاحب کو حیدرآباد کے کیر ہاسپٹل منتقل کرنے کے لیے تمام انتظامات کروائے تھے اور موصوف کے علاج کے لیے باقاعدہ دواخانے کے ڈاکٹرس کی ایک ٹیم مقرر تھی اور نگرانی رکن اسمبلی کرنول عبدالحفیظ خاں اور ضلع کلکٹر کرنول مسٹر ویرا پانڈین کررہے تھے ۔ جیسے ہی انتقال کی خبر عام ہوگئی عوام میں شدید غم کی لہر دوڑ گئی ۔ فرزند ڈاکٹر کے ایم اقبال حسین گورنمنٹ ہاسپٹل میں پروفیسر ہیں اور آپ کے داماد امتیاز احمد آئی اے ایس فی الوقت ضلع کرشنا ( وجئے واڑہ ) کے ضلع کلکٹر ہیں ۔ اس موقع پر رکن پارلیمنٹ ٹی جی وینکٹیش نے دکھ بھرے انداز میں کہا کہ میں آج ایک ایسی شخصیت کو کھو دیا ہوں ۔ جس نے قدم قدم پر میری رہنمائی کی تھی ۔۔
حیدرآباد ۔ 14 ۔ اپریل : ( راست ) : جناب محمد معین الدین غوری حال مقیم شکاگو کا 11 اپریل بروز ہفتہ مختصر سی علالت کے بعد انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ ایم سی سی مسجد illinois میں ادا کی گئی اور تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں دو فرزندان اور تین دختران حال مقیم شکاگو شامل ہیں ۔ تفصیلات کے لیے 0018473611976 ۔ 0018724843103 ۔ 9985683818 پر ربط کریں ۔۔