انتقال

   

حیدرآباد ۔ 15 اپریل ۔ ( راست ) الحاج عبدالرب بن سعد الصعیری متولی درگاہ حضرت سید شاہ متوالے حسینی رحمۃ اللہ علیہ (گرمٹکال ۔کرناٹک) و حال مقیم صلالہ بارکس کا 13 اپریل بروز پیر کو بعد نماز عصر انتقال ہوا۔اُسی روز نماز جنازہ بعد نماز عشاء جامع مسجد بارکس حیدرآباد میں ادا کی گئی ۔ شیخ عبدالرحمن بن احمد با شراحیل نے امامت فرمائی ۔ تدفین بڑے قبرستان بارکس میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں تین لڑکے چھ دختران شامل ہیں ۔ مرحوم ، عبداللہ بن سعد الصعیری ساکن گرمٹکال کے بڑے بھائی ہوتے ہیں۔ آپ اپنے والد سعد الصعیری مرحوم کے انتقال کے بعد سے حضرت سید شاہ متوالے حسینی رحمۃ اللہ علیہ کے سجادہ نشین کی حیثیت سے خدمات انجام دیتے آرہے تھے۔ آپ کی وصال کی خبر عام ہوتے ہی گرمٹکال کے علماء ومشائخین ، سیاسی لیڈر و مختلف شعبہ ہائے حیات کے افراد نے افسوس کا اظہار کیا ۔ حبیب احمد بن علوی العطاس سینیر کانگریس لیڈر و جناب صالح نہدی نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ مرحوم کی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا ۔

انتقال
کریم نگر۔ 14۔ اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جناب محمد عبدالسبحان ریٹائرڈ جونیئر اکاونٹس آفیسر الکٹریسٹی ڈپارٹمنٹ حضورآباد ساکن احمد پورہ آنندنگرکریم نگر و رکن جماعت اسلامی ہند کریم نگرکا 14 اپریل کو حیدرآبادمیں انتقال ہوگیا۔ وہ طویل عرصہ سے بلا سودی سوسائٹی ’’ دی اسلامک ویلفیر سوسائٹی کریم نگر ‘‘ کے سکریٹری کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دے رہے تھے۔ مرحوم‘ کریم نگر شہر کے امیر مقامی جماعت اسلامی بھی رہ چکے ہیں۔ نماز جنازہ 15۔اپریل چہارشنبہ کو بعد نماز فجر مسجد آمنہ پیراماؤنٹ کالونی ٹولی چوکی میں ادا کی گئی ۔ تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئی ۔پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 3فرزندان محمد عبدالخالق ندیم (ہیلت پوائنٹ ۔ مکرم پورہ کریم نگر)‘ محمد عبدالعزیز راشد موشن گرافک ڈیزائنر ہائی ٹیک سٹی‘ محمد عبدالرزاق شعیب حال مقیم ریاض (سعودی عرب)اور 3دختران شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون 9701083060پر یا9701666497پر ربط پیداکیاجاسکتاہے۔