انتقال

   

حیدرآباد ۔ 16 ۔ اپریل : ( راست ) : جناب موظف محمد انوار الحسن ولد جناب محمد مجیب الحسن مرحوم ریٹائرڈ آر بی آئی کا 13 اپریل کو طویل علالت کے بعد امریکہ میں انتقال ہوگیا ۔ پسماندگان میں دو فرزند اور پانچ دختران جو امریکہ میں ہی مقیم ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے فون نمبرات 0016305327740 یا 0015515872451 اور 7207860554 پر ربط کریں ۔۔

حیدرآباد ۔ 16 ۔ اپریل : ( راست ) : ڈاکٹر شیخ اعجاز محمد صابری ریٹائرڈ میڈیکل آفیسر ای ایس آئی ہاسپٹل گولکنڈہ ولد جناب ولی محمد صابری متوطن کریم نگر حال مقیم ملے پلی حیدرآباد کا 12 اپریل کو کیر ہاسپٹل بنجارہ ہلز میں قلب پر حملہ کے باعث انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد قطب شاہی بازار گھاٹ میں بعد نماز عصر ادا کی گئی اور تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 2 فرزندان اور ایک دختر شامل ہیں ۔ مرحوم ، مشہور ایڈوکیٹ جناب الیاس محمد صابر اور ڈاکٹر انور النساء صابری کریم نگر کے بڑے بھائی تھے ۔ تفصیلات کے لیے 9908531170 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ آل انڈیا جمعیت القریش کے سابق نائب صدر اور جمعیت القریش آندھرا پردیش کے سابق صدر الحاج محمد غوث قریشی مرحوم کی اہلیہ محترمہ کا آج حیدرآباد میں انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد ظہر مسجد خطہ صالحین نامپلی میں ادا کی گئی اور تدفین خطہ صالحین میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں تین فرزندان محمد منیر قریشی ، محمد شفیع قریشی و محمد خالد قریشی اور پانچ دختران شامل ہیں ۔ فاتحہ سیوم ہفتہ 18 اپریل کو بعد ظہر رہائش گاہ واقع آغا پورہ میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8074858850 ۔ 9246158744 ۔ 9246261809 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب رضا حسین ابن مولوی مرزا محمد اصغر مرحوم ساکن قدم رسول کوہ مولا علی کا 15 اپریل کو انتقال ہوگیا ۔ میت بڑا بازار یاقوت پورہ سے اٹھائی گئی ۔ تدفین دائرہ حضرت میر مومن میں عمل میں آئی ۔ نماز جنازہ مولانا میر عسکر علی موسوی نے پڑھائی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8309710655 پر ربط کریں ۔۔