انتقال

   

حیدرآباد ۔ 25 ۔ جولائی : ( راست ) : دفتر ماہنامہ رسالہ صوفی اعظم سے جاری کردہ پریس نوٹ کے بموجب محترمہ سیدہ کلثوم زوجہ جناب سید ابو محی الدین جاوید قادری کا انتقال ہوگیا ۔ مرحومہ حضرت علامہ قاضی سید شاہ اعظم علی صوفی قادری چیف ایڈیٹر ماہنامہ رسالہ صوفی اعظم و صدر کل ہند جمعیتہ المشائخ کی اکلوتی صاحبزادی تھیں ۔ نماز جنازہ مسجد حکیم میر وزیر علی دودھ باولی فتح دروازہ میں کل بعد نماز ظہر ادا کی گئی اور تدفین احاطہ درگاہ حضرت سید الصوفیہ مفتی سید شاہ احمد علی صوفی قادری واقع دریچہ بواہیر میں عمل میں آئی ۔ نیز فاتحہ سیوم خانقاہ و مسجد ایوان صوفی اعظم شاہین نگر میں 25 جولائی روز جمعرات مقرر تھی جس میں کثیر مشائخ کرام علمائے عظام حفاظ و قراء ، متعلقین ، تلامذہ ، مریدین و معتقدین ، محبین و مستفیدین نے حضرت قبلہ اور لواحقین کو تعزیت پیش کی ۔ پسماندگان میں خاوند کے علاوہ ایک فرزند و دو دختران موجود ہیں ۔ مزید تفصیلات 9440786615 ۔ 8885562636 پر حاصل کرسکتے ہیں ۔۔
٭٭ صاحبزادہ میر حامد الدین علی خاں ولد صاحبزادہ میر غوث الدین علی خاں کا 24 جولائی کو صبح 8-30 بجے دن انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز مغرب مسجد چوک میں مفتی عظیم الدین کی امامت میں ادا کی گئی ۔ تدفین بارگاہ درگاہ شریف برہنہ شاہ ؒ کے قدیم قبرستان عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو فرزند میر ضیا الدین علی خاں اور میر رضی الدین علی خاں ہیں ۔ فاتحہ سیوم 26 جولائی بعد نماز عصر مسجد لیمو والی ہمت پورہ میں مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے 9666941727 ۔ 9885095291 پر ربط کریں ۔۔