انتقال

   

جگتیال6مئی ؍(سیاست ڈسڑک نیوز) جگتیال کے مشہور شخصیت جناب محمد عبدلمنان ولد عبدالرحمن مرحوم (عبدالرحیم گرنی) متوطن جگتیال حال مقیم حیدرآباد کا آج 11 بجے صبح انکی رہائش گاہ پر واقع اکبر باغ حیدرآباد میں مختصر علالت کے بعد انتقال ہوگیا۔ ان کی عمر 84سال تھی تدفین بعد نماز عصر حیدرآباد میں عمل میں آئے گی پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 4 فرزاندان اور ایک دختر ہے مرحوم شفقت رضوان ، اور عفت فرحان کے والد تھے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر9866810684پر رابط پیدا کریں۔

گلبرگہ /6 مئی: ( سیاست ڈسٹراکٹ نیوز)بسواکلیان ضلع بیدر میں ایک 40سالہ شخص کے انتقال کی خبر سنتے ہی اس کے چھوٹے بھائی پر دل کاؤ دورہ پڑا اور وہ بھی منگل کے دن اللہ کو پیار اہو گیا ۔ مرحوم کی شناخت 35سالہ اظہر الدین کی حیثیت سے کی گئی ہے ۔ ان کے بڑے بھائی40سالہ محمد صاحب بابو میاں منی ماں پیر کے دن ایک برقی شاک لگنے سے ہلاک ہوگئے تھے ۔ وہ ایکواٹر پمپ پر کام کررہے تھے کہ ایک تار سے چھو جانے کے سبب بر سر موقع انتقال کرگئے ۔ اظہر الدین ایک گروپ ڈی کے ہسپتال میں خدمات انجام دے رہے تھے جب کہ ان کے بھائی محمد صاحب کے ایس آر ٹی سی میں ڈرائیور یا کنڈکٹر تھے ۔دونوں بھائیوںکی نماز جنازہ و تدفین منگل کے دن عمل میں لائی گئی ۔