انتقال

   

حیدرآباد ۔ 11 ۔ مئی : ( راست ) : جناب ایس ایم شریف ولد جناب ایس ایم علاء الدین مرحوم کا انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ ایس ایم شریف کے مکان لکڑ کوٹ چھتہ بازار میں ادا کی گئی اور تدفین افضل گنج پولیس اسٹیشن سے متصل قبرستان میں عمل میں آئی ۔ مرحوم ، ایس ایم ٹریڈرس چھتہ بازار کے مالک تھے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 99490-64888 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب مرزا خرم بیگ ملازم قلی قطب شاہ اربن ڈیولپمنٹ اتھاریٹی ولد جناب مرزا قادر بیگ کا مختصر سی علالت کے بعد عارضہ قلب سے انتقال ہوگیا ۔ بروز اتوار 10 مئی کو بعد ظہر نماز جنازہ مسجد خدیجہ ، گرامر کالونی میں ادا کی گئی اور تدفین سید صاحب کا قبرستان دبیر پورہ بی بی کا الاوہ میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9908203454 ۔ 9951881104 پر ربط کریں ۔۔