انتقال

   

حیدرآباد ۔ 2 ۔ جون : ( راست ) : الحاج محمد شرف الدین ولد محمد زین الدین مرحوم تاجر چرم و تاجر آئرن اسکراپ مشیر آباد کا قلب پر حملہ کے باعث بعمر 67 سال انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ جامع مسجد مشیر آباد میں ادا کی گئی اور متصل قبرستان میں تدفین عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ چار فرزندان اور دو دختران شامل ہیں ۔ مرحوم ، ساکشی اردو نیوز انچارج محمد صغیر الدین کے بڑے بھائی تھے ۔ تفصیلات 9603347392 ۔ 9700609587 سے حاصل کی جاسکتی ہیں ۔۔
٭٭ جناب سید شاہ محی الدین قادری ولد سید شاہ عبدالرحمن قادری مرحوم ( ریٹائرڈ اے ایس آئی ) کا بعمر 68 سال آج انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد خزانہ آب ، دودھ باولی میں ادا کی گئی اور تدفین درگاہ شاہ راجو قتالؒ مصری گنج میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں دو فرزندان اور 3 دختران شامل ہیں ۔ فاتحہ سیوم بعد نماز عصر بروز جمعرات مسجد خزانہ آب میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9573914626 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب محمد عبدالرحیم خاں ولد جناب محمد عبدالجبار خاں مرحوم ، ملازم محکمہ برقی کا بعمر 41 سال آج انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ عیدگاہ چلکل گوڑہ میں ادا کی گئی اور متصل قبرستان میں تدفین عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ اور فرزند شامل ہیں ۔ تفصیلات 7989798438 ۔ 9700678650 سے حاصل کی جاسکتی ہیں ۔۔

حیدرآباد ۔ 2 ۔ جون : ( راست ) : الحاج محمد ظفر خاں ولد الحاج محمد یونس خاں مرحوم کا پیر یکم جون کو ریاض ، سعودی عرب میں انتقال ہوگیا ۔ تفصیلات کے لیے 7799027863 ۔ 9985714333 پر ربط کریں ۔۔