انتقال

   

حیدرآباد ۔ 5 ۔ جون : ( راست ) : جناب محمد مقصود الہیٰ خان ریٹائرڈ اکسائز سپرنٹنڈنٹ ولد جناب محمد محبوب الہیٰ خان مرحوم سابق سیشن جج ساکن ہمایوں نگر کا 4 جون بروز جمعرات کینیڈا میں مختصر علالت کے بعد انتقال ہوگیا ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک لڑکا اور 2 لڑکیاں حال مقیم امریکہ شامل ہیں ۔ تدفین کینیڈا ہی میں ادا کی جائے گی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8978024562 ۔ 9247171099 پر ربط کریں ۔۔
حیدرآباد ۔ 5 ۔ جون : ( راست ) : جناب قادر علی خان ( خورشید ) ولد جناب عبدالولی خان مرحوم کا بعمر 80 سال بروز چہارشنبہ انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز مغرب اے سی گارڈ میں ادا کی گئی اور تدفین اے بیاٹری لائن مسجد سے متصل قبرستان میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کیلئے 9700171325 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جوبلی بس اسٹیشن ڈسپنسری کے پیرا میڈیکل اسٹاف جناب شاہ نواز خاں کا آج صبح انتقال ہوگیا ۔ وہ کچھ دن سے بیمار تھے ، طبیعت کی خرابی پر منگل کے روز انہیں خانگی ہاسپٹل میں شریک کیا گیا تھا ۔ بعد ازاں کوویڈ 19 کے شبہ میں شاہ نواز خاں کو جمعرات کے دن گاندھی ہاسپٹل منتقل کیا گیا تھا ۔ پسماندگان میں اہلیہ محترمہ کے علاوہ ایک لڑکا اور دو لڑکیاں شامل ہیں ۔۔
حیدرآباد ۔ 5 ۔ جون : ( راست ) : جناب غلام احمد خاں عرف اویس ولد جناب محمد حمید اللہ خاں حال مقیم آئی لینڈ (یوروپ) ساکن قاضی پورہ کا بعمر 36 سال 19 مئی کو آئی لینڈ میں انتقال ہوگیا ۔ 21 مئی کو دوبن ( آئی لینڈ ) میں تدفین عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9849547181 ۔ 7893063064 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب شیخ حسین قادری المعروف پاشاہ میاں ولد جناب شیخ احمد مرحوم کا بعمر 86 سال 5 جون بروز جمعہ بعد نماز عصر انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 10 بجے شب مسجد محمدیہ مقطعہ مدار میں ادا کی گئی اور تدفین خیریت آباد کے قبرستان میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بروز اتوار بعد نماز عصر مقرر ہے ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 4 فرزند اور 2 دختران شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9948894014 ۔ 9030723763 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب عابد بن محمود قریشی مالک قریشی منی ٹرانسفر روبرو پیلی درگاہ بارکس کا مختصر علالت کے بعد انتقال ہوگیا ۔ تفصیلات کے لیے فون 9849034815 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب محمد منتجیب الدین عرف اقبال ولد جناب محمد حبیب الدین سابق ملازم Tecumseh کمپنی بال نگر حیدرآباد ساکن معین باغ کا بروز منگل 2 جون کو انتقال ہوگیا ۔ پسماندگان میں دو دختران اور تین فرزندان شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9381294265 ۔ 9398638313 ۔ 9948658115 پر ربط کریں ۔۔