انتقال

   

پروفیسر ڈاکٹر سید عطاء اللہ الحسینی کی رحلت
حیدرآباد۔ 14/ جون (راست) یہ خبر نہایت ہی افسوس کے ساتھ دی جاتی ہے کہ جامعہ نظامیہ حیدرآباد دکن کے اہم وجہ قابل فخر سپوت مہاجر پاکستان پیر طریقت حضرت العلامہ مولانا پروفیسر ڈاکٹر سید شاہ عطا اللہ الحسینی قادری الملتانی ( فارغ التحصیل جامعہ نظامیہ، متولی و خطیب جامع مسجد ملیر کراچی پاکستان ) بروز اتوار 14/ جون صبح /4بجے بعمر 92برس داعی اجل کو لبیک کہتے ہوئے داغ مفارقت دے گئے۔ واضح رہے کہ حضرت قبلہ نے صد سالہ عرس حضرت شیخ الاسلام بانء جامعہ نظامیہ میں شرکت کے بعد ہندوستان کا دورہ نہیں کیا لیکن اپنے آبائی وطن میں موجود مریدین معتقدین و وابستگان سلسلہ عالیہ قادریہ ملتانیہ کی رشد و ہدایت کیلئے ہر ماہ پابندی سے مکتوب روانہ فرمایا کرتے رہے۔نماز جنازہ و تدفین آج بعد نماز عصر کراچی میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم و جلسہء تعزیت کا متعاقب اعلان کیا جائے گا۔مزید تفصیلات کیلئے حضرت مولانا عبید اللہ فہیم +919849071327 ، مولانا قاضی سید لطیف علی 9290661224 سے فون نمبرات پر ربط کریں۔

مولانا سید شاہ مصطفی قادری کمال پاشاہ کا سانحہ ارتحال
حیدرآباد 14 جون (راست) ورنگل کی مشہور شخصیت مولانا سید شاہ مصطفی قادری المعروف کمال پاشاہ عرس جاگیر حویلی ورنگل کا انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 14 جون اتوار کو مسجد معشوقیہ عرس جاگیر ورنگل میں بعد نماز عصر ادا کی گئی اور متصل قبرستان حضرت معشوق ربانیؒ کے احاطہ میں تدفین عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ اور فرزند سید شاہ یحییٰ پاشاہ عرف شعیب شامل ہیں۔ اطلاع ملتے ہی مولانا سید شاہ حیدر بلال الدین نوید بابا سجادہ نشین درگاہ معشوقیہ، مولانا سید شاہ غلام افضل بیابانی (خسرو پاشاہ) سجادہ نشین درگاہ قاضی پیٹ، مولانا محمد یوسف زاہد المظاہری و دیگر افراد نے ان کی رہائش گاہ پہنچ کر دیدار کیا۔ مزید تفصیلات کے لئے 9618018986 یا 9849458577 پر ربط کریں۔۔
l٭lجناب محمد عبدالنعیم (ریٹائرڈ انجینئر) ولد جناب محمد عبدالکریم مرحوم کا 12 جون 2020 ء کو بوقت صبح 3.40 بجے بوجہ قلب پر حملہ سے انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ چھوٹی مسجد مراد نگر میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان بازار گھاٹ متصل مسجد قطب شاہی میں عمل میں آئی۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبرات 6309873698 ، 6309863698 پر ربط کریں۔

l٭lجناب محمد عبدالقدیر مالک ایس کے پرنٹرس جمال مارکٹ چھتہ بازار ولد جناب محمد صدیق مرحوم کا بعمر 42 سال مختصر علالت کے بعد جمعہ 12 جون کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ و تدفین 13 جون کو بعد نماز عصر قبرستان قادر علی پٹیل میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں دو فرزندان اور تین دختران شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبرات 9581079428 یا 9885074890 پر ربط کریں۔
l٭lیہ خبر انتہائی افسوس کے ساتھ دی جارہی ہے کہ نبیرہ سرکار حضرت سیدنا موسیٰ قادری قدس سرہ مولانا سید شاہ غلام وحید قادری الموسوی حیدر پیراں سجادہ نشین درگاہ حضرت سید عبدالرزاق قادری قدس سرہ پیرلا گوڑہ و صاحبزادہ سوم حضرت مولانا الحاج سید غلام قاسم قادری الموسوی قاسم پاشاہ علیہ الرحمہ کا بروز جمعہ 12 جون کو بعد نماز عشاء قلب پر حملہ کے باعث اچانک انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بروز ہفتہ 9 بجے بارگاہ موسوی میں مولانا ڈاکٹر سید سلطان محی الدین قادری الموسوی مرتضیٰ پاشاہ نے پڑھائی اور تدفین بھی وہیں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں ہمشیرہ، اہلیہ کے علاوہ دو صاحبزادگان سید عبدالقادر قادری الموسوی منصور پاشاہ، سید عبدالرزاق قادری الموسوی محمد پاشاہ اور ایک صاحبزادی شامل ہیں۔ مرحوم، مولانا سید غلام علی قادری الموسوی علی پیراں سجادہ نشین درگاہ حضرت سید موسیٰ قادری قدس سرہ بیجاپور کے چھوٹے بھائی ہوتے تھے۔ فاتحہ سیوم بروز پیر بعد نماز عصر درگاہ شریف حضرت موسیٰ قادری قدس سرہ اندرون پل قدیم مقرر ہے۔

l٭lجناب عبداللہ بن عبدالقوی حضرمی کا آج (14 جون بروز اتوار ) قلب پر حملہ کے باعث انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر جامع مسجد بارکس میں ادا کی گئی اور تدفین بڑے قبرستان بارکس میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سہ یوم 16 جون بروز منگل بعد نماز ظہر مرحوم کے مکان واقع بارکس مقرر ہے۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک لڑکا اور دو لڑکیاں شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے 9849785826 پر ربط کریں ۔
l٭l جناب محمد علیم الدین ولد جناب محمد رکن الدین مرحوم موظف پولیس ڈپارٹمنٹ کا 14 جون 2020 کو بوقت 9 بجے قلب پر حملہ کے باعث انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر مسجد الٰہی ، رین بازار میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان سالارالملک داراب جنگ کالونی میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں دو فرزندان اور سات دختران شامل ہیں۔فاتحہ سیوم بروز منگل مسجد الٰہی میں بعد نماز عصر مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے 9848524070 پر ربط کریں۔
l٭l جناب شیخ محبوب ولد جناب شیخ ابراہیم مرحوم کا بعمر 83 سال 14 جون 2020 ء کو صبح 9 بجے انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ جامع مسجد مراد نگر میں بعد نماز ظہر ادا کی گئی اور تدفین قبرستان واقع درگاہ حضرت مراد شاہ دھوتیؒ میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم 16 جون کو جامع مسجد مراد نگر میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبرات 8801557557 یا 8074049150 پر ربط کریں۔