انتقال

   

حیدرآباد ۔ 17 ۔ جون : ( راست ) : جناب سید مسعود حسین ولد جناب سید محمد حسین مرحوم کا انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر 16 جون بروز منگل کو مسجد حضرت ابوبکر ؓ ، ٹولی چوکی میں ادا کی گئی اور تدفین مراد نگر قبرستان میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں تین فرزندان اور تین دختران شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8790608064 ۔ 7330557786 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ جناب محمد جہانگیر سلیم ولد جناب حیات مرحوم ساکن قاضی پورہ کا بروز منگل انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد طور قاضی پورہ میں ادا کی گئی ۔ فاتحہ سیوم بروز جمعرات 18 جون بعد نماز عصر مسجد طور قاضی پورہ میں مقرر ہے ۔ پسماندگان میں تین فرزندان اور ایک دختر شامل ہیں ۔ مرحوم ، محمد احمد نائب صدر تلگو دیشم گریٹر حیدرآباد اقلیتی سیل کے والد ہوتے ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 7799631415 ۔ 9703884475 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ مولوی سید اعجاز موسوی ابن سید زین العابدین موسوی مرحوم کا حرکت قلب بند ہوجانے سے انتقال ہوگیا ۔ تدفین 16 جون بروز منگل دائرہ حضرت میر مومنؒ میں عمل میں آئی ۔ مجلس زیارت 18 جون بروز جمعرات 4-30 بجے شام مسجد اثنا عشری خورد دریچہ ماتا مقرر ہے ۔ مولانا مہدی علی ہادی مخاطب کریں گے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9848876398 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ فٹبالر جناب جی ایم ایس صفی اسسٹنٹ منیجر ایس بی آئی کا آج حرکت قلب بند ہونے سے بعمر 49سال انتقال ہوگیا ۔ مرحوم ایک بہترین فٹبالر اور ہردلعزیز شخصیت تھے ۔ انہوں نے ریاستی فٹبال ٹیم کی مسلسل 6سال نمائندگی کی اور کپتان بھی رہے ۔ صفی کے والد شفیق مرحوم بھی بین الاقوامی فٹبال کھلاڑی تھے اور مشہور زمانہ پولیس ٹیم کے ایک مستقل رکن تھے ۔ ایشین گیمسمیڈلسٹ فٹبال کھلاڑی لئیق کے بھتیجے تھے ۔ نماز جنازہ لنگر حوض عیدگاہ میں ادا کی گئی اور متصل قبرستان میں تدفین عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9849681322 پر ربط کریں ۔

٭٭ محترمہ شہزادی بیگم بنت حاجی عبداللہ خاں مرحوم زوجہ جناب محمد حیات خاں قادری مرحوم کا بعمر 80 سال انتقال ہوگیا ۔ 16 جون کو بعد نماز عصر بیگم بازار کی مسجد میں نماز جنازہ ادا کی گئی اور تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں تین فرزندان اور ایک دختر شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9177505368 پر ربط کریں ۔۔

کینیڈا میں انتقال
حیدرآباد ۔ 17 ۔ جون : ( راست ) : الحاجہ طاہرہ زوجہ جناب احمد نورالمبین سہروردی مرحوم کا مختصر علالت کے بعد بروز اتوار 14 جون 2020 کی رات کینیڈا میں انتقال ہوگیا ۔ تدفین کینیڈا میں ہی پیر کو بعد نماز ظہر ادا کی گئی ۔ پسماندگان میں ایک فرزند اور ایک دختر شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9885087698 پر ربط کریں ۔۔