انتقال

   

حیدرآباد۔/19 جون، ( راست ) الحاج محمد عدنان حسین ولد جناب محمد امجد حسین مرحوم ساکن مانصاب ٹینک کا بعمر 34 سال ریاض سعودی عرب میں جگر کے آپریشن کے بعد انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ اور تدفین 19 جون 2020 کو بعد نماز جمعہ ریاض میں ہی عمل میں آئی۔ مرحوم بن لادن کمپنی میں انجینئر کے عہدہ پر فائز تھے۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک لڑکا شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9160641234 پر ربط کریں۔

انتقال
حیدرآباد۔/19 جون، ( راست ) جناب حسین علی خاں ریٹائرڈ ایگزیکیٹو انجینئر فرزند جناب حیدر علی خاں مرحوم ساکن حیدر گوڑہ کا 18 جون کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ آج بعد فجر مسجد عمر فاروق ؓ حیدر گوڑہ میں ادا کی گئی اور تدفین گجراتی شاہ کا تکیہ راج محلہ کاچی گوڑہ میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم 21 جون کو بعد نماز عصر رہائش گاہ واقع حیدر گوڑہ پر مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9866531743 پر ربط کریں۔
٭جناب محمد عبدالسلیم ولد جناب محمد عبدالشکور ساکن شکور فاطمہ منزل مادنا پیٹ کا بعمر 62 سال 18 جون 2020 کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ کے بعد تدفین سلطان دائرہ کرما گوڑہ میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو فرزند اور دختر شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبرات 9966519806 یا 8885971671 پر ربط کریں۔
٭ شاعر ڈاکٹر سلیم ساحل متوطن تانڈور حالمقیم حیدرآباد کا بعمر 49 سال انتقال ہوگیا جو گذشتہ چند دنوں سے علیل تھے ۔ 26 سال وہ محکمہ پولیس حیدرآباد سے وابستہ تھے۔ نماز جنازہ آج ادا کی گئی اور تدفین بالا پور کے قبرستان میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ تین دختران اور ایک فرزند شامل ہیں۔ فاتحہ سیوم بروز ہفتہ بعد نماز ظہر مسجد قادریہ مراد نگر میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9393810017 یا 9032253303 پر ربط کریں۔
٭ جناب محمد اقبال علی ولد جناب محمد شمشیر ساکن دبیر پورہ کا 18 جون بروز جمعرات انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ اسی دن بعد نماز ظہر مسجد محمدیہ دبیر پورہ میں ادا کی گئی اور تدفین بانو نگر قبرستان میں مادنا پیٹ میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ چھ فرزندان اور دو دختران شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9989683203 یا 9618093998 پر ربط کریں۔
٭ جناب شیخ رکن الدین قادری عرف افسر ولد جناب شیخ معین الدین قادری مرحوم کا17 جون بروز چہارشنبہ کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء جامع مسجد فرسٹ لانسر میں ادا کی گئی اور تدفین درگاہ حضرت سید احمد بادپاؒ فرسٹ لانسر کے قبرستان میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ تین فرزندان اور پانچ دختران شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات8977864527 یا 9966003624 پر ربط کریں۔
٭ جناب محمد غوث محی الدین ولد محمد عثمان الدین ریٹائرڈ ویٹرنری ڈپارٹمنٹ ساکن بھولا نگر بنجارہ ہلز کا 16 جون 2020 بروز منگل انتقال ہوگیا۔ تدفین بعد نماز ظہر احاطہ درگاہ حضرت احمد بادپا ؒ کے قبرستان میں عمل میں آئی۔ مزید تفصیلات کے لئے 9247421299 یا 9985271893 پر ربط کریں۔
٭ جناب مرزا سراج علی بیگ چشتی مرزائی قلندری فرزند جناب مرزا سردار علی بیگ ساکن نارائن گوڑہ حمایت نگر کا خانگی ہاسپٹل سکندرآباد میں بروز جمعہ 19 جون کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ اسی دن بعد نماز مغرب چنچل گوڑہ قبرستان میں ادا کی گئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو فرزندان اور ایک دختر شامل ہیں۔ فاتحہ سیوم بروز اتوار بعد نماز ظہر مرحوم کے مکان پر مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9392051264 پر ربط کریں۔
٭ جناب سید قاسم علی اصغر وظیفہ یاب منٹ ساکن بغداد کالونی لنگر حوض کا قلب پر حملہ کی وجہ بروز پیر 15 جون 2020 کو انتقال ہوگیا۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ تین فرزند شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 7337203471 یا 9700389553 پر ربط کریں۔
٭ جناب میر شجاعت علی مسعود سابق ڈپٹی سکریٹری سکریٹریٹ اے پی و سابق سکریٹری اردو اکیڈیمی اے پی ولد جناب میر معین الدین علی مرحوم کا آج دوپہر 2 بجے انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء مسجد آم والی قاضی پورہ میں ادا کی گئی اور تدفین عقب دائرہ میر مومن میں عمل میں آئی۔ مرحوم ، ڈاکٹر میر اکبر علی افتخاری سابق صدر شعبہ کیمسٹری انوارالعلوم کالج کے برادر کلاں تھے۔ فاتحہ سیوم بروز اتوار 21 جون کو بعد نماز عصر مسجد فردوس قاضی پورہ میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9985358552 یا 9581401757 پر ربط کریں۔
٭ محترمہ زینب خاتون زوجہ جناب محمد اعظم حسین مرحوم کا 19 جون کو بعد نماز مغرب انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد قطب شاہی اولڈ ملک پیٹ میں 20 جون بروز ہفتہ کو بعد نماز ظہر ادا کی جائے گی اور تدفین لعل بی کا تکیہ ناگا باؤلی دبیر پورہ میں عمل میں آئے گی۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 814316751 یا 8019990755پر ربط کریں۔