انتقال

   

٭ یہ خبر بڑے ہی افسوس کے ساتھ پڑھی جائے گی کہ حیدرآباد کے نامور فلم و اسٹیج کے آرٹسٹ جناب محمد معین الدین المعروف سورج کرن ولد ڈاکٹر سراج الدین مرحوم کا آج صبح قلب پر حملہ کے باعث انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد حضرت قادر پاشاہ ؒ چھاونی غلام مرتضی کندیکل گیٹ میں ادا کی گئی ۔ تدفین درگاہ قادری چمن فلک نما میں عمل میں آئی ۔ محمد معین الدین ( سورج کرن ) مرحوم گذشتہ دو برسوں سے مختلف اسٹیج پروگراموں بشمول ادرک کے پنجے کے ذریعہ ملک و بیرون ملک میں اسٹیج پلے پیش کئے ۔ اس کے علاوہ فلموں میں اداکاری کے ذریعہ الگ پہچان بنائی تھی۔ پسماندگان میں اہلیہ ، 3 لڑکے اور 3 لڑکیاں شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 6281785049 یا 7097656786 یا 9849271042 پر ربط کریں۔ فاتحہ سیوم بروز پیر 22 جون بعد عصر مسجد قادر پاشاہؒ چھاونی غلام مرتضیٰ میں مقرر ہے۔
٭ محترمہ شمیم سلطانہ بنت جناب عبدالسبحان مرحوم زوہ جناب غلام سبحانی ( المعروف دیڑھ متوالے ) کا 20 جون کو شام 4 بجے اچانک انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد عشاء مسجد حافظ ڈنکا مغلپورہ ( قریب سوئمنگ پول ) ادا کی گئی اور تدفین سلطان شاہی قبرستان نزد عوامی ہوٹل عمل میں آئی۔ پسماندگان میں شوہر کے علاوہ دو لڑکے اور تین لڑکیاں شامل ہیں۔ مزید تفصیلات 9391107666 یا 9533388898 پر ربط کریں۔
٭ جناب سید خورشید حسین ابن میر دلاور علی زمیندار انتیائے پلی منڈل عبداللہ پور میٹ ساکن علی نگر املی بن مولا کا چھلہ یاقوت پورہ کا بروز جمعہ 5 بجے شام انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ دائرہ حضرت میر مومن سلطان شاہی میں مولانا سید لقمان حسین موسوی نے پڑھائی اور تدفین تارامتی پیٹ منڈل عبداللہ پور میٹ میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں 2 اہلیہ کے علاوہ 9 فرزندان بشمول سید دلاور حسین کانگریس لیڈر و 5 دختران شامل ہیں۔ مجلس زیارت 21 جون بروز اتوار بوقت 4 بجے شام بمکان سید خورشید حسین مرحوم علی نگر املی بن مولا کا چھلہ یاقوت پورہ میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے سیل نمبر9390973219 پر ربط کریں۔
٭ جناب محمود حسین خان ولد جناب جمال خان موظف سپرنٹنڈنٹ محکمہ پے اینڈ اکاؤنٹس کا20 جون2020 کو بوقت 4 بجے قلب پر حملہ کے باعث انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر مسجد آصفیہ پرانی حویلی میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان چنچل گوڑہ میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں ایک فرزند اور دو دختران شامل ہیں۔ فاتحہ سیوم بروز اتوار مسجد آصفیہ میں بعد نماز عصر مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے 9246538742 یا 7995586219 پر ربط کریں۔
٭ الحاج محمد عبدالکریم ولد جناب محمد عبدالحمید موظف سروے اینڈ لینڈ ریکارڈ ساکن علی باغ جہاں نما کا مختصر سی علالت کے باعث ہفتہ 20 جون 2020 کی صبح انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء مسجد منور ستار باغ جہاں نما میں ادا کی گئی اور تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئی۔ مرحوم ، پرنسپل ہولی ٹاؤن ہائی اسکول محمد عبدالحکیم کے بڑے بھائی اور صحافی ایم اے ماجد کے بہنوئی تھے۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ پانچ فرزندان اور تین دختران شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 8801924569 ، 9948072142 پر ربط کریں۔
٭ جناب محمد عباس ولد جناب محمد مرحوم مالک امین کیفے کا قلب پر حملہ کے باعث ہفتہ 20جون کو اچانک انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ جامع مسجد صدیق اکبر تاڑبن میں ادا کی گئی اور تدفین امین کیفے کے بازو قبرستان میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں تین فرزندان اور ایک دختر ہے۔ فاتحہ سیوم 21 جون کو بعد نماز عصر جامع مسجد صدیق اکبر میں مقرر ہے۔
٭ محترمہ رضیہ یوسف النساء ریٹائرڈ صدر معلمہ نیو پروگریسیو ہائی اسکول زوجہ جناب میر حامد علی خان (حامد نواب)کا ہفتہ20جون کو مختصر سی علالت کے بعد انتقال ہوگیا۔نماز جنازہ مسجد عبد اللہ حسین خاں، چپل بازار میں بعد نماز عشاء ادا کی گئی۔تدفین آبائی قبرستان میں عمل میں آئی۔فاتحہ سیوم اتوار 21جون کو بعد نماز عصر مسجد عبد اللہ حسین خان(ہری مسجد) چپل بازار میں مقررہے ۔مرحومہ‘ شاہجہاں انجینئرنگ کالجس کے سکریٹری احمد الدین کی حقیقی ہمشیرہ ہوتی تھیں۔مزید تفصیلات کیلئے فون 9014620367پر ربط کیا جاسکتاہے۔
٭ جناب سید معین الدین عرف خواجہ پاشاہ ( مالک مبارک محل کامپلکس لاڑ بازار) ولد جناب سید تاج الدین مرحوم کا آج شام انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد دائرہ میر مومن سلطان شاہی میں تدفین عمل میں آئی۔ پسماندگان میں 6 دختران اور 2 فرزندان شامل ہیں۔ تفصیلات کے لئے 9989268088 اور 9949655619 پر ربط کیا جاسکتا ہے۔
حیدرآباد۔ جناب محمد احتشام الدین انصاری ولد جناب محمد قادر محی الدین انصاری ( مرحوم ) ساکن غازی ملت کالونی فلک نما کا آج صبح انتقال ہوگیا۔ تدفین بعد نماز مغرب مسجد کمیلہ بڑا بازار میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم بروز پیر مسجد کمیلہ بڑا بازار میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے 7993058168 پر ربط کریں۔
٭ جناب محمد شریف الدین موظف صدر مدرس ولد جناب محمد عزیز الدین مرحوم کا بعمر 76 سال اچانک حرکت قلب کے بند ہوجانے سے انتقال ہوگیا۔ تدفین قبرستان سلطان دائرہ ، چنچل گوڑہ میں عمل میں آئی۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 917780265614 یا +917286830961 پر ربط کریں۔
٭ جناب محمد عبدالعظیم ولدجناب محمد عبدالکریم مرحوم کا 19 جون جمعہ کو دوپہر انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد غوثیہ فرحت نگر میں بعد نماز عشاء ادا کی گئی اور تدفین قبرستان ٹھگی جیل الہٰی چمن میںعمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم 21 جون اتوار کو بعد نماز عصر مسجد غوثیہ فرحت نگر میں مقرر ہے۔ پسماندگان میں دو فرزندان تین دختران شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 7702539862 پر ربط کریں۔
٭ جناب محمد نظام الدین ظہیر ولد جناب محمد غوث مرحوم تاجر اسلحہ وگولہ بارود کا بروز ہفتہ 20 جون کو بعمر65 سال انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ اسی دن مسجد شہداء عیدی بازار میں ادا کی گئی اور تدفین چشتی چمن کے قبرستان میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم بروز اتوار 4 بجے دن اسی مقام پر مقرر ہے۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو فرزندان اور دو دختران شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات9440748785 ، 9985736713 پر ربط کریں۔
٭ جناب سلیم قادری ولد جناب غلام احمد قادری مرحوم بون سیٹنگ سنٹر منگل ہاٹ کا بروز جمعہ کو انتقال ہوگیا۔ تدفین درگاہ حضرت سالم بن عبداللہ جابری ؒ ٹیپو خان برج میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم بروز اتوار مسجد تیغ جنگ خلوت میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9948429160 یا 9848118903 پر ربط کریں۔