انتقال

   

حیدرآباد : جناب احمد خاں ( خان بھائی) ولد حسین خاں صاحب مرحوم کا طویل علالت کے بعد منگل کی رات 84 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا ۔ مرحوم اے کے انجینئرنگ دارالشفاء کے مالک تھے ۔ پسماندگان میں سات لڑکیاں اور ایک فرزند شامل ہیں ۔ نماز جنازہ مسجد کالے مُلا سبزی منڈی میں قبل ظہر پڑھائی گئی ۔ تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم جمعرات بعد عصر مسجد کالے ملا سبزی منڈی میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8555096814 ۔ 9346443339 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ جناب محمد مصطفی عمر 32 سال ولد مرحوم محمد عباس مالک امن کیفے ساکن تاڑبن کا 23 جون کو انتقال ہوگیا ۔ ایک دن قبل محمد عباس کا کورونا وائرس کے باعث انتقال ہوا تھا ۔ تدفین قبرستان متصل عیدگاہ میر عالم میں عمل میں آئی ۔۔

٭٭ جناب محمد اظہر علی ولد محمد جعفر علی کا بروز پیر 22 جون کو بعمر 58 سال سعودی عرب جبیل میں انتقال ہوگیا ۔ پسماندگان میں اہلیہ ، فرزندان و دختر شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 7673973315 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ جناب محمد عبدالرحیم ولد محمد عبدالقادر مرحوم کا بہ عمر 65 سال علالت کے باعث انتقال ہوگیا اتوار کو نماز جنازہ مسجد وفا خاں چنبیلی کا منڈوا عالیجاہ کوٹلہ میں ادا کی گئی اور تدفین جامع مسجد املی بن یاقوت پورہ کے قبرستان میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو لڑکیاں ، تین لڑکے شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8977261787 ۔ 9885627962 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ دہقانی شاعر الحاج محمد عقیل احمد عقیل ( سابق پٹواری حمایت نگر ) کی ہمشیرہ محترمہ امۃ الحفظہ زوجہ محمد عبدالصمد ساکن ایم او کالونی بہادر پورہ کا 22 جون پیر کی شب ریڑھ کی ہڈی کے درد کے باعث بعمر 45 سال انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ و تدفین آبائی وطن حمایت نگر معین آباد رنگاریڈی میں 23 جون بعد نماز فجر عمل میں آئی ۔ مولانا قاضی محمد عبدالقیوم نظامی نے نماز جنازہ پڑھائی ۔ پسماندگان میں شوہر کے علاوہ ایک فرزند شامل ہے ۔ فاتحہ سیوم 25 جون بعد نماز عصر مسجد محمدیہ ، ایم او کالونی میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9949795244 ۔ 9603520868 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ جناب محمود حسین خاں ولد جناب جمال خاں ساکن پرانی حویلی موظف سپرنٹنڈنٹ پے اینڈ اکاونٹس آفس کا قلب پر حملہ کے باعث 20 جون کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد آصفیہ پرانی حویلی میں بعد نماز ظہر ادا کی گئی ۔مرحوم مسجد آصفیہ کے انتظامی کمیٹی کے رکن تھے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9246538742 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ محمد احمدالدین ولد محمد نظیرالدین مرحوم عمر 59 سال ساکن پیس کالونی ‘ ویلفیر سوسائٹی ریس کورس روڈ اولڈ ملک پیٹ حیدرآباد کا مختصر علالت کے بعد 22؍ جون بروز پیر کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد عثمانیہ پرنس باڈی گارڈ لین ‘ ریس کورس روڈ اولڈ ملک پیٹ بعد نماز فجر بروز منگل ادا کی گئی اور تدفین مسجد عثمانیہ متصل قبرستان میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 25 ؍ جون کو بعد نماز ظہر مسجد مذکورہ میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبر 9885948947, 9700056365 پر ربط پیدا کریں ۔

٭٭ محترمہ شاہ تاج فاطمہ بنت جناب سردار علی خاں مرحوم اہلیہ جناب مرزا شوکت علی المعروف قیصر کا آج حرکت قلب بند ہوجانے سے انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مولانا سید اکبر حسین رضوی نے پڑھائی ۔ تدفین دائرہ حضرت میر مومنؒ میں عمل میں آئی ۔ مجلس زیارت 25 جون جمعرات 4 ساعت عصر عاشور خانہ حضرت حبیب کھیت بالسٹی مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 6305171963 پر ربط کریں ۔۔

امریکہ میں انتقال
حیدرآباد : جناب سید افتخار الدین حال مقیم امریکہ کا 20 جون کو انتقال ہوگیا ۔ تدفین امریکہ میں ہی عمل میں آئی ۔ وہ ، مرحومہ سلیمہ خاتون صاحبہ کے بھانجے تھے ۔ ان کی ابتدائی تعلیم مدرسہ عالیہ حیدرآباد میں ہوئی تھی وہ مدرسہ عالیہ کرکٹ ٹیم کے کیپٹن بھی تھے ۔۔

انتقال
٭٭ متولی چھلہ مولا علی یاقوت پورہ جناب سلیم خاں کا انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بروز چہارشنبہ 24 جون جامع مسجد املی بن یاقوت پورہ میں ادا کی جائے گی ۔ تدفین چھلہ مولا علی یاقوت پورہ میں عمل میں آئے گی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8522060063 ۔ 9966876009 پر ربط کریں ۔۔