انتقال

   

حیدرآباد :۔ جناب محمد رفیع الدین ولد محمد حنیف الدین مرحوم عمر 61 سال ساکن سعید آباد کا آج صبح 9 بجے انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 7 جولائی بعد نماز ظہر مسجد اجالے شاہ سعید آباد میں ادا کی گئی اور متصل قبرستان میں تدفین عمل میں آئی ۔ مرحوم ، مولانا نصیر الدین صاحب مرحوم صدر وحدت اسلامی تلنگانہ کے چھوٹے بھائی ( برادر خورد ) تھے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9848993071 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب محمد مختار علی ولد جناب محمد عثمان علی مرحوم کا اچانک حرکت قلب بند ہوجانے سے انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 4 جولائی کو بعد نماز ظہر مدینہ مسجد بانو نگر میں ادا کی گئی تدفین قبرستان چنچل گوڑہ میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9553019631 ۔ 6302057371 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ محترمہ سیدہ فاطمہ صغرا زیدی اہلیہ جناب سخاوت علی مرزا مرحوم کا کل شب طویل علالت کے بعد انتقال ہوگیا ۔ میت ان کے مکان واقع نور خاں بازار سے اٹھائی گئی اور تدفین دائرہ میر مومن میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں چار فرزندان اور تین دختران شامل ہیں ۔ تفصیلات کے لیے 9912935066 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ محمد عبدالنعیم خاں ولد مرحوم محمد عبدالحمید خاں کا 4 جولائی کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ ممتاز مسجد ، مراد نگر میں ادا کی گئی اور تدفین عالمگیر قبرستان میں عمل میں آئی ۔ تفصیلات کے لیے 965257998 ۔ 9912550956 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب سید خواجہ میاں ولد جناب سید محبوب صاحب مرحوم کا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ و تدفین بوٹس کلب قبرستان میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 9 جولائی بعد نماز عصر مدینہ مسجد سکندرآباد میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9010977488 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب محمد شبیر علی ولد مرحوم محمد محبوب علی کا آج بعمر 71 سال چمپا پیٹ میں واقع ان کے مکان میں انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد تکیہ ظہور شاہ ، سید علی چبوترہ میں ادا کی گئی اور متصل قبرستان میں تدفین عمل میں آئی ۔ تفصیلات کے لیے 9849054072 ۔ 9980907622 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب محمد شفیع ولد محمد یسین کا بعمر 76 سال انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد مولوی مطہر میں بعد نماز فجر ادا کی گئی اور مصری گنج کے قبرستان میں تدفین عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں دو فرزندان اور چار دختران شامل ہیں ۔ تفصیلات کے لیے 9849483998 ۔ 7989782557 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ مولانا حسن سعید سابق لکچرر انوارالعلوم کالج کا منگل 7 جولائی کی صبح ان کی قیام گاہ ملک پیٹ میں انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد قطب شاہی میں ادا کی گئی ۔ تدفین تکیہ گجراتی شاہ رام کوٹ میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں ایک فرزند اور ایک دختر شامل ہیں ۔ مولانا حسن سعید کے انتقال سے دینی و اصلاحی تحریکوں میں ایک خلاء پیدا ہوگیا ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9346178335 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب محمد اسدالدین فاروقی عرف راشد ہوم گارڈ دفتر ڈی سی پی ساؤتھ زون ساکن امان نگر (بی) میر جملہ تالاب کٹہ ولد جناب الحاج محمد عارف الدین فاروقی مرحوم کا منگل 7 جولائی کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ اور تدفین میر کا دائرہ سلطان شاہی میں عمل میں آئی۔پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 3 فرزندان محمد حبیب الدین زکریا فاروقی عرف ضیاء، محمد خواجہ معین الدین فاروقی عرف اویس، محمد سیف الدین فاروقی اور ایک دختر شامل ہیں۔
٭٭ جناب محمد ادریس موظف ریزرو بینک آف انڈیا کا آج انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 8 جولائی بعد نماز فجر مسجد حکیم میر وزیر علی فتح دروازہ میں ادا کی جائے گی۔ تدفین بارگاہ حضرت یوسفینؒ نامپلی میں عمل میں آئے گی۔ پسماندگان میں چار فرزندان اور دو دختران شامل ہیں۔ تفصیلات 7702998786 ، 9394540897 سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔
٭٭ جانشین تاج القراء حضرت مولانا شاہ محمد قیام الدین محسن کا 7 جولائی کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء خلف حضرت تاج القراء شاہ محمد معین الدین راشد نے پڑھائی۔ تدفین اندرون احاطہ شجاعیہ بارگاہ حضرت تاج القراء کے جوار میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو صاحبزادے اور دو صاحبزادیاں ہیں۔ فاتحہ سیوم جمعرات کو بعد نماز عصر اندرون احاطہ شجاعیہ بارگاہ حضرت تاج القراء مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر9291516025 پر ربط پیدا کریں۔
٭٭ جناب محمد عبدالحمید ولد محمد عبدالرشید کا بعمر 63 سال 5 جولائی کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد ابوبکر ، ٹولی چوکی میں بعد نماز ظہر ادا کی گئی۔ تدفین قبرستان بخاری شاہ صاحب سعید آباد میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو فرزندان اور ایک دختر شامل ہیں۔تفصیلات کیلئے فون 9182922741 ، 9985734477 پر ربط کریں۔