انتقال

   

حیدرآباد :۔ تاج ماربل ورکس الحاج سید رکن الدین (فلم ڈائرکٹر ) ولد الحاج سید کریم الدین مرحوم کا 9 جولائی 2020 بروز جمعرات قبل فجر انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ قادری چمن چھاونی غلام مرتضیٰ میں ادا کی گئی ۔ تدفین قادری چمن میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 10 جولائی بروز جمعہ بعد نماز عصر مسجد قادر باشاہ ؒ مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8328679846 ۔ 9391070630 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ جناب محمد یوسف نجم الدین ولد جناب محمد محی الدین علی مرحوم ساکن ہمت پورہ حال مقیم چندو لال بارہ دری بروز چہارشنبہ 8 جولائی کو انتقال ہوگیا ۔ تدفین عبداللہ بن علی کے تکیہ غازی بنڈہ میں عمل میں آئی ۔ زیارت بروز جمعہ مسجد آم والی ہمت پورہ میں بعد نماز عصر مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9866583676 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ جناب حبیب شریف ولد جناب عمر شریف کا 8 جولائی کی شام انتقال ہوگیا ۔ تدفین کاماٹی پورہ قبرستان میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو دختران شامل ہیں ۔ مرحوم ، جناب عبدالمجید موظف مددگار ناظم زراعت کے داماد ہوتے ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9989361786 ۔ 9676787513 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ جناب محمد عبدالحمید وظیفہ یاب ولد جناب محمد عبدالرزاق مرحوم کا آج صبح 6-30 بجے انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد مالن بی صاحبہ فتح شاہ نگر معین باغ میں بعد نماز ظہر ادا کی گئی اور تدفین قبرستان درگاہ برہنہ صاحبؒ عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9885100895 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ محترمہ سیدہ فاطمہ بندہ نوازی زوجہ جناب سید دستگیر علی نقشبندی مرحوم کا آج انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء مسجد درگاہ حضرت شاہ راجو قتال حسینی مصری گنج میں مولانا مفتی خلیل احمد نے پڑھائی اور درگاہ شریف کے قبرستان ہی میں تدفین عمل میں آئی ۔ مرحومہ مولانا سید شاہ ندیم اللہ حسینی سجادہ نشین درگاہ حضرت شاہ راجو قتال حسینی کی پھوپھی تھیں۔ فاتحہ سیوم بروز ہفتہ بعد نماز عصر آستانہ عالیہ میںہی مقرر ہے ۔

٭٭ کیریئر کونسلر سیاست جناب ایم اے حمید کی والدہ محترمہ الحاجہ طاہرہ بیگم زوجہ الحاج شیخ احمد مرحوم کا بعمر 72 سال مختصر سی علالت کے بعد انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء مسجد قباء میں ادا کی گئی اور تدفین آبائی قبرستان بودھن نظام آباد میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں چار دختران اورسات فرزندان شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9290201021 پر ربط کریں۔

٭٭ جناب جی ایم ایس شجیع نیشنل فٹبالر و انسپکٹر سنٹرل اکسائز ولد جناب جی جی ایس شفیق مرحوم انٹرنیشنل فٹبالر کا 5 جولائی اتوار بعد مغرب بعمر 49 سال انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ و تدفین متصل قبرستان حضرت سید احمد بادپاؒ میں 6 جولائی صبح 11 بجے عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں والدہ و اہلیہ کے علاوہ دو فرزندان و ایک دختر شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 6281082510 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ الحاج توقیر ہاشمی ولد جناب سید قطب ا لدین ہاشمی مرحوم ساکن مغل پورہ کا 9 جولائی بروز جمعرات صبح سات بجے ہارٹ اٹیک کی وجہ سے انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر مسجد الفرقان حبیب نگر میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان یوسفین ؒ میں عمل میں آئی۔ مزید تفصیلات کیلئے فون 9848315013 یا 9951891373 پر ربط کریں۔

٭٭ جناب محمد غوث خا ن ولد جناب خواجہ خان مرحوم کا آج صبح علالت کے باعث انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر مسجد صالحین شاہ علی بنڈہ میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان تارہ شاہ صاحب علی آباد میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم 11 جولائی بروز ہفتہ مسجد صالحین شاہ علی بنڈہ میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9848483329 پر ربط کریں۔

٭٭ جناب محمد یعقوب خان ( امیر ) ولد جناب برہان خان مرحوم کا مختصر سی علالت کے بعد بعمر 62 سال 9 جولائی بروز جمعرات کو انتقال ہوگیا۔ بعد نماز عشاء نماز جنازہ ادا کی گئی اور تدفین دائرہ چنچل گوڑہ میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں 3 لڑکیاں اور ایک لڑکا شامل ہیں۔ تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9885247641 یا 9985972006 پر ربط کریں۔