انتقال

   

حیدرآباد 2 اگسٹ (راست) جناب قاضی محمد حامد اللہ ولد جناب قاضی محمد حمیداللہ مرحوم ساکن تارا میدان حسینی علم کا 31 جولائی کو ریاض سعودی عرب میں اچانک حرکت قلب بند ہونے سے انتقال ہوگیا۔ تدفین سے متعلق معلومات فون 9885190683 یا 9848603312 پر ربط کریں۔ مرحوم جناب مسیح الدین مقبول، جناب فصیح الدین خلیل ایڈیٹر اورینٹ نیوز کے بہنوئی تھے۔
حیدرآباد 2 اگسٹ (راست) حیدرآبادی اداکار عدنان ساجد خاں (گلو دادا) کے والدہ محترمہ ملکہ بیگم زوجہ جناب جہانگیر خاں کا مختصر سی علالت کے باعث بروز جمعہ 2 اگسٹ کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 3 اگسٹ کو بعد نماز فجر مسجد قادریہ فرسٹ لانسر میں ادا کی جائے گی اور تدفین درگاہ بادپاؒ فرسٹ لانسر میں عمل میں آئے گی۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبرات 9052424593 یا 9391288640 پر ربط کریں۔