انتقال

   

کریم نگر ۔ کریم نگر کے سرکاری دواخانہ میں 20 جولائی کی صبح موضع ایلگڈ کے محمد یوسف نامی شخص کا انتقال ہوگیا۔ ایلگڈ کے رہنے والے محمد یوسف کریم نگر میں خانگی ملازمت کرتے تھے ،کچھ دنوں سے بیمار رہنے کی وجہ سے انکے رشتے داروں نے انہیں 16 جولائی کو سرکاری دواخانہ کریم نگر میں شریک کروایا بتایا جاتا ہے کہ انکا کرونا وائرس ٹسٹ کروایاگیا اور اسکی رپورٹ پازیٹیو پائی گئی علاج کے دوران کل اچانک سرکاری دواخانہ میں انکا انتقال ہوگیا موضع ایلگڈ میں اطلاع کے ساتھ ہی رشتہ داروں اور عوام میں غم کی لہر دوڈ گئی لیکن انتہائی افسوس کی بات ہے کہ اس اطلاع پر وہاں کے سرپنچ بورلا سیندھوجا نے مبینہ طور پر مرحوم کے رشتہ داروں کو یوسف کی میت ایلگڈ نہ لانے کی وارننگ دی پریشان حال رشتہ دار میت کی نمازے جنازہ اور تدفین کے انتظامات کے لئے کافی پریشان ہوگئے ۔

٭٭ نیالکل : الحاجہ شمیم بی زوجہ محمد محی الدین غوری رکن شوری مجلس کا بعمر 58 برس کی مختصر سی علالت کے باعث اچانک انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد بغدادی میں حافظ محمد شکیل نے پڑھائی ۔ تدفین آبائی احاطہ انجمن قبرستان میں عمل میں آئی ۔ جلوس جنازہ میں محمد سیف الدین غوری ، محمد فاروق علی سینئر کانگریس قائد محمد اطہر احمد ، محمد مخدوم علی ، ایم ایم محمد عامر ، مجاہد ، اطہر غوری ، محمد غوث الدین غوری کے علاوہ سیاسی ، سماجی اور مذہبی قائدین کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ پسماندگان میں 2 لڑکیاں شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کیلئے 9951061047 پر ربط کرسکتے ہیں ۔

٭٭ نارائن کھیڑ : متوطن نارائن کھیڑ حال مقیم حیدرآباد محمد ولی الدین (صابر) ولد مرحوم امام الدین کا کل شام حیدرآباد میں علاج کے دوران بعمر70سال انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد فجر مسجد سالار الملک مادنا پیٹ میں خواہ طاہر علی نے پڑھائی اور تدفین مسجد کے احاطہ میں عمل میں آئی ۔ تفصیلات کیلئے 9885120360 پر ربط کریں ۔