انتقال

   

حیدرآباد :۔ جناب سید ذکی عبیدولد جناب سید رضی سلیم مرحوم کا بروز چہارشنبہ 22 جولائی 2020 کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ اسی دن بعد نماز مغرب مسجد قطب شاہی بازار گھاٹ میں ادا کی گئی اور تدفین علی آباد کے قبرستان میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو دختران اور ایک فرزند شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 7981478580 ۔ 9848055512 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ یہ خبر انتہائی افسوس کے ساتھ پڑھی جائے گی کہ مصطفی ٹرسٹ کے صدر و سابق رانجی کرکٹ پلیر الحاج محمد شاہد علی خاں ولد جناب محمد امجد علی خاں مرحوم ساکن ریڈہلز نامپلی کا بعمر 80 سال 23 جولائی کو مختصر سی علالت کے بعد انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر مسجد ٹھگی جیل کاچی گوڑہ میں ادا کی گئی اور تدفین الہٰی چمن میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ و فرزند عامر اور دو صاحبزادیاں شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9849344300 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب مجاہد سلام ولد موسیٰ عبدالسلام آفیسر ڈیفنس منسٹری کا ہارٹ فیل کی وجہ سے 23 جولائی کو انتقال ہوگیا ۔ تدفین متصل مسجد قطب شاہی بازار گھاٹ قبل جمعہ عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک دختر اور دو فرزندان شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9710307891 ۔ 8008445879 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ محترمہ محبوب النساء زوجہ جناب محمد عبدالمجید خاں مرحوم متوطن کوڑنگل ساکن معین باغ عیدی بازار کا جمعہ 24 جولائی کی صبح اچانک انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر مسجد سردار النساء معین باغ میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان سلطان دائرہ ، چنچل گوڑہ میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں 5 فرزندان اور 3 دختران شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8309642631 ۔ 9885052972 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ حضرت سید شاہ ظہور اللہ شاہ حسینی بخاری چشتی قادری کا 21 جولائی کو انتقال ہوگیا ۔ بعد نماز عصر نماز جنازہ ادا کی گئی اور تدفین عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8919795745 ۔ 8186846821 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ محترمہ شاہدہ پروین زوجہ جناب سید رشید الدین صمدانی کا بروز جمعرات 23 جولائی کو انتقال ہوگیا ۔ اسی روز بعد نماز عشاء تدفین عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں دو بیٹے دو بیٹیاں شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8186047865 ۔ 8790420394 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب سید علمدار حسین جعفری عرف مظہر جعفری ابن سید مظہر حسین جعفری مرحوم کا 23 جولائی کی رات 10 بجے انتقال ہوگیا اور میت 24 جولائی صبح 9 بجے کومٹ واڑی سے اٹھائی گئی ۔ نماز جنازہ اور تدفین دائرہ حضرت میر مومن سلطان شاہی میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 2 دختران اور فرزندان شامل ہیں ۔ مجلس زیارہ اتوار 4 ساعت عصر مرحوم کے مکان کومٹ واڑی میں مقرر ہے ۔ مرحوم ، جناب غلام پنجتن سب ایڈیٹر روزنامہ صدائے حسینی کے بہنوائی تھے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 7095715733 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ محترمہ غیور النساء بیگم دختر مولوی سید محمد علی موسوی مرحوم اہلیہ سید مصطفی علی زیدی مرحوم ساکن فاطمہ منزل نور خاں بازار کا آج صبح حرکت قلب بند ہوجانے سے انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ کے بعد تدفین دائرہ حضرت میر مومنؒ میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9391097435 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب قاضی محمد سیف الدین ساکن ٹولی چوکی کا 23 جولائی کی صبح انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ اسی دن مسجد آمنہ پیراماونٹ کالونی ٹولی چوکی میں ادا کی گئی اور تدفین حکیم پیٹ قبرستان میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں 2 فرزندان ڈاکٹر وسیم الدین اور مولانا قاضی علیم الدین حسامی اور 5 دختران شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9966139786 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب حکیم محمد کاظم ولد جناب حکیم علام محبوب ساکن ملک پیٹ بادام گلی کا بروز جمعہ24 جولائی کی اولین ساعتوں میں انتقال ہوگیا۔ تدفین بعد نماز جمعہ ناگا باؤلی دبیر پورہ قبرستان میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں چار فرزندان اور دو دختران شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر9700222948 پر ربط کریں۔
٭٭ الحاج محمد عظمت اللہ عرف اقبال ولد جناب محمد مسکین ساکن ویراٹ نگر کالونی حکیم پیٹ کنٹہ ٹولی چوکی کا 24 جولائی کو قلب پر حملہ کے باعث صبح 11 بجے انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد عصر مسجد نور قبا میں ادا کی گئی اور مسجد کے قبرستان میں تدفین عمل میں آئی ۔ زیارت 26 جولائی کو بعد عصر مسجد ہذا میں مقرر ہے ۔ تفصیلات کیلئے 8019570008 ۔ 9032410083 پر ربط کریں ۔۔