انتقال

   

حیدرآباد/5 اگست ( راست ) جناب محمد معید الدین ولد جناب محمد منیرالدین کا 3 اگست قطر میں انتقال ہوگیا ۔ ان کی میت آج دو بجے پہونچے گی ۔ نماز بعد نماز ظہر 6 اگست کو مسجد جامع کنگ کالونی شاستری پورم میں ادا کی جائے گی ۔ اور تدفین حضرت برہنہ شاہ میں عمل میں آئے گی ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 07013005576/ 9866421102 پر ربط کریں ۔
حیدرآباد ۔ 5 اگست (راست) محترمہ سیدہ طاہرہ اہلیہ حبیب علوی بن عبدالقادر الحامد مرحوم کا آج صبح 103 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد محمدیہ فتح دروازہ میں بعد عصر ادا کی گئی اور قبرستان تکیہ عبداللہ بن علی مصری گنج میں تدفین عمل میں آئی۔ وہ کچھ عرصہ سے سخت علیل تھیں۔ پسماندگان میں جناب عبدالقادر علوی الحامد عرف حبیب قلی خادم بسم اللہ ٹورز اینڈ ٹراویلس کے علاوہ دیگر پانچ فرزندان حسن علوی الحامد، محمد علوی الحامد، جعفر علوی الحامد، عبداللہ علوی الحامد اور علی علوی الحامد کے علاوہ تین دختران شامل ہیں۔ تفصیلات کیلئے فون نمبر 9391054179 پر ربط کریں۔