انتقال

   

آرمور : آرمورکے ٹی-آر-ایس اقلیتی قائد محمد سلیم سعیدآباد آرمور فرزند بڑے میاں مرحوم کا مختصر سی علالت کے بعد انتقال پر ملال ہوگیا مرحوم محمد سلیم بہترین اخلاق، ملنسار انسان تھے انہیں اپنی مادری زبان اردو سے بہت لگاؤ تھا اردو اخبارات کا مطالعہ کرنا انکا معمول تھا سینئر صحافی محمد خالد احمد کے قریبی دوست تھے انکی نماز جنازہ آمینہ مسجد سعیدآباد میں کی جاکر قدیم قبرستان میں تدفین عمل میں آئی مرحوم کی نماز جنازہ اور تدفین میں سیاسی اور سماجی قائدین کا تانتا بنا ہوا تھا مرحوم کے بھائی محمد معزنے تمام سے مرحوم کے حق میں دعا کی گذارش کی۔