انتقال

   

حیدرآباد :۔ نواب محمد زین العابدین ولد نواب محمد فرید الدین مرحوم ساکن ٹولی چوکی کا مختصر علالت کے بعد بروز جمعہ انتقال ہوگیا ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک لڑکا اور تین لڑکیاں شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے فون نمبرات 9052329927 ۔ 9949586540 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب محمد عبدالعلی ولد جناب محمد عبدالعزیز مرحوم موظف ایس جی اے ( ایف اینڈ اے ) ایچ ایم ڈبلیو ایس اینڈ ایس بی ساکن اولڈ ملک پیٹ کا بعمر 68 سال 13 اگست 2020 کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 14 اگست کو بعد نماز فجر مسجد چندا صاحب چادر گھاٹ میں ادا کی گئی اور تدفین چندا صاحب قبرستان میں عمل میں آئی ۔ زیارت 16 اگست کو بعد عصر مسجد محی النساء نیو ملک پیٹ میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9963899735 ۔ 9989266987 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب محمد ریاض احمد ولد جناب محمد حسین مرحوم کا 13 اگست رات 8-30 بجے اچانک ہارٹ فیل ہونے سے انتقال ہوگیا ۔ مرحوم کا حیدرآباد کے سینئیر گلوکاروں میں ( غزل کے گلوکار ) شمار ہوتا تھا ۔ فائن آرٹس اکیڈیمی ، سرگم سوسائٹی ، راگ رنگ سوسائٹی اور سنگیت سادھانا سے وہ وابستہ تھے ۔ نماز جنازہ 14 اگست بعد جمعہ مسجد مدینہ بالا پور رائل کالونی میں ادا کی گئی اور تدفین درگاہ حضرت برہنہ شاہ بڑا قبرستان میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بروز اتوار 16 اگست بعد عصر مسجد مدینہ رائل کالونی بالا پور مقرر ہے ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 3 فرزندان اور 2 دختران شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9346601265 ۔ 9966010761 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب محمد یونس قریشی ولد الحاج محمد خواجہ شمس الدین ( شمع ملک ہاؤس ) کا بروز جمعرات قلب پر شدید حملہ سے انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد ٹیک نامپلی بغدادی میں بعد نماز فجر ادا کی گئی اور تدفین درگاہ یوسفینؒ کے قبرستان میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بروز ہفتہ بعد نماز عصر مسجد ٹیک نامپلی بغدادی میں مقرر ہے ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ تین فرزندان اور ایک دختر شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 7013257804 پر ربط کریں ۔۔