انتقال

   

حیدرآباد :۔ جناب محمد عبدالحمید خاں موظف ملازم نہرو زوالوجیکل پارک حیدرآباد ولد جناب محمد عبدالرزاق خان مرحوم کا بعمر 75 سال گذشتہ شب انتقال ہوگیا ۔ تدفین آج بعد نماز فجر مسجد عمر فاروق ؓ سے متصل قبرستان میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ تین بچے شامل ہیں ۔ فاتحہ زیارت بروز جمعرات 20 اگست کو بعد مغرب مسجد میاں مستعد پورہ ٹپہ چبوترہ میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 7702261804 ۔ 9866863103 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ الحاج حضرت سید من اللہ حسینی ولد جناب حضرت سید شاہ کلمت اللہ حسینی کا 18 اگست کی رات بوجہ حرکت قلب بند ہوجانے سے بعمر 81 سال انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر جامع مسجد کلثوم پورہ کاروان میں ادا کی گئی اور تدفین درگاہ حضرت میراں حسینی بغدادی قبلہؒ لنگر حوض میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 20 اگست کو بعد نماز عصر جامع مسجد کلثوم پورہ کاروان میں مقرر ہے ۔ پسماندگان میں دو فرزندان شامل ہیں تفصیلات کیلئے 9110582482 ۔ 7013721511 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب سید عبدالغنی ولد جناب سید جلال الدین کا بعمر 90 سال 18 اگست بروز منگل مختصر علالت کے بعد انتقال ہوگیا ۔ تدفین اسی دن بعد مغرب روضہ سیدانی میاں قبرستان ٹینک بینڈ میں عمل میں آئی ۔ زیارت 20 اگست بروز جمعرات بعد ظہر مسجد نلہ گٹہ سکندرآباد میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9885296097 ۔ 6301453993 پر ربط کریں ۔۔