انتقال

   

حیدرآباد :۔ جناب یوسف شریف ولد جناب حسن شریف مرحوم کا مختصر علالت کے بعد چہارشنبہ کو بعمر 70 سال انتقال ہوگیا ۔ تاجر پیشہ یوسف شریف طویل عرصہ سے شوگر کے مریض تھے ۔ نماز جنازہ مسجد یکخانہ ، چھاونی ناد علی بیگ میں بعد عشاء ادا کی گئی اور متصل قبرستان سلطان دائرہ میں تدفین عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں بیوہ کے علاوہ ایک فرزند اور 6 دختران شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9966321310 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ مرثیہ خواں سید باقر حسین رضوی ابن مولوی سید احمد حسین رضوی مرحوم کا 25 اگست کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مولانا سید لقمان حسین موسوی نے پڑھائی ۔ تدفین دائرہ میر مومن سلطان شاہی میں عمل میں آئی ۔ تفصیلات کے لیے فون نمبر 9948080622 پر ربط کریں ۔۔

سعودی عرب میں انتقال
حیدرآباد :۔ جناب سید توفیق حسین نقوی ابن سید عباس حسین نقوی مرحوم کا آج صبح دمام سنٹرل ہاسپٹل میں انتقال ہوگیا ۔ مرحوم عرصہ دراز سے سعد کمپنی میں ملازم تھے ۔ مرحوم ، سید باسط حسین مرحوم کے برادر نسبتی تھے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9247330433 پر ربط کریں ۔۔