انتقال

   

حیدرآباد :۔ جناب محمد احمد محی الدین ولد جناب محمد اسمعیل مرحوم ساکن چھاونی نادے علی بیگ کا بعمر 74 سال طویل علالت کے بعد بروز اتوار 13 ستمبر 2020 کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ رات 10 بجے مسجد عائشہ بی صاحبہ چھاونی نادے علی بیگ میں ادا کی گئی اور تدفین سلطان دائرہ چنچل گوڑہ میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بروز منگل 15 ستمبر کو بعد نماز عصر مسجد عائشہ بی صاحبہ چھاونی نادے علی بیگ میں مقرر ہے ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ چھ فرزندان مسرس محمد شرف الدین ، محمد کلیم الدین ، محمد فہیم الدین ، محمد وسیم الدین ، محمد صلاح الدین ، محمد احتشام الدین شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9100741673 ۔ 8686201606 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب محمد امجد ولد محمد یوسف کا 13 ستمبر بروز اتوار قلب پر حملہ کے باعث انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر مسجد ابوبکر صدیق ؓ صلالہ بارکس میں ادا کی گئی اور تدفین بڑے قبرستان بارکس میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سہ یوم 15 ستمبر بروز منگل بعد نماز عصرمسجد ابوبکر صدیق ؓ صلالہ میں مقرر ہے ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک لڑکا اور دو لڑکیاں ہیں۔محمد احمد کے مرحوم چھوٹے بھائی اور محمد اکبرالمعروف ابو بھائی و محمد عارف (کلاسک ٹیلر )کے بڑے بھائی تھے مزید تفصیلات کیلئے 9963528758پر ربط کریں۔
٭٭ جناب محمد حسین عبدالرحمن پٹیل ولد جناب عبدالرحمن پٹیل کا 13 ستمبر کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 14 ستمبر کو بعد نماز ظہر مسجد سونابی بوٹس کلب سکندرآباد میں ادا کی گئی اور تدفین کواڑی گوڑہ قبرستان میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9618769351 ۔ 9703782586 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ محمد عبدالسلام ولد جناب محمد عبدالکریم، ملازم انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ، حیدرآباد کا آج قلب پر حملے کی وجہہ سے انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ جامعہ مسجد، باغ جہاں آرا، یاقوت پورہ میں ادا کی گئی اور تدفین سلطان دائرہ، چھاونی نزد ایک خانہ مسجد میں عمل میں آئی۔فاتحہ سیوم بروز منگل، 15 ستمبر کو بعد نماز عصر جامعہ مسجد، باغ جہاں آرا، یاقوت پورہ میں مقرر ہے۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 3 دختران اور ایک فرزند شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبر 9705438828 پر ربط کریں۔
جدہ میں انتقال
حیدرآباد :۔ جناب احمد ذکا الدین فاروقی عرف نفیس حال مقیم جدہ سعودی عرب کا اتوار 13 ستمبر کو حرکت قلب بند ہونے سے اچانک انتقال ہوگیا ۔ تدفین جدہ سعودی عرب میں ہی عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک فرزند اور دو دختران شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9581256796 ۔ 7799125533 پر ربط کریں ۔۔