انتقال

   

حیدرآباد :۔ جناب محمد یوسف عرف بابو میاں ساکن منگل ہاٹ فتح نگر کا 17 ربیع الاول کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد شرفی چمن میں ادا کی گئی اور تدفین احاطہ شرفی چمن میں عمل میں آئی ۔ تفصیلات کے لیے 9652565901 ۔ 9849096253 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ جناب قاضی نظام الدین (شریف) ولد قاضی غوث محی الدین صاحب مرحوم کا بعمر 65 سال مختصر علالت کے بعد خانگی ہاسپٹل میں پیر کی شام 2 نومبر کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ اور تدفین چنچل گوڑہ قبرستان میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8074772321 ، 9160382755 پر ربط کریں۔۔

٭٭ محترمہ مجید النساء بیگم زوجہ محمد نظام الدین خاں مرحوم کا انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد میر سردار بیگم صاحب درگاہ ، آغا پورہ میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان میر سردار بیگ صاحب درگاہ آغا پورہ میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8790730421 ۔ 9885274864 پر ربط کریں ۔۔

105 سال کی عمر میں انتقال
٭٭ جناب مرزا محسن حسین کے ایم کمیونیکیشن کی والدہ محترمہ سیدہ زینب النساء رضوی اہلیہ مرزا محمد نادر مرحوم ساکن پنجتن کالونی کا بعمر 105 سال انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مولانا مرزا سجاد حسین نے پڑھائی ۔ تدفین دائرہ حضرت میر مومن ؒ میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں 4 دختر ، تین فرزند شامل ہیں ۔ مجلس زیارت 6 نومبر بعد نماز جمعہ مرحومہ کے مکان سلیم ولا پنجتن کالونی دارالشفاء مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کیلئے 9177617574 پر ربط کریں ۔۔