انتقال

   

حیدرآباد :۔ الحاج محب زین العابدین ولد جناب محمد احمد الدین صدیقی مرحوم ریٹائرڈ آڈیٹر اسٹیٹ بینک آف حیدرآباد کا جمعہ 20 نومبر کو انتقال ہوگیا ۔ تدفین درگاہ خانقاہ صوفی جل پلی حیدرآباد میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم اتوار 22 نومبر بعد نماز عصر مسجد نور ، شیر گیٹ کنگ کوٹھی مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے 7675025375 پر ربط کریں ۔۔
ہندوستانی کرکٹ کھلاڑی محمد سراج کے والد کا انتقال
حیدرآباد :۔ انڈین کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد سراج کے والد جناب محمد غوث کا آج انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز مغرب مسجد ابوبکر الحسنات کالونی ٹولی چوکی میں ادا کی گئی اور تدفین قطب شاہی قبرستان خیریت آباد میں عمل میں آئی ۔ محمد غوث کے انتقال کی اطلاع کے ساتھ ہی سراج کے چاہنے والوں اور ان کے ساتھیوں کی کثیر تعداد ان کے مکان واقع الحسنات کالونی پہونچ گئی اور سراج کے بڑے بھائی اسماعیل کو پرسہ دیا ۔ سراج ان دنوں ہند ۔ آسٹریلیا ٹسٹ سیریز کے لیے آسٹریلیا میں موجود ہیں اور وہاں ٹسٹ سے قبل تمام کھلاڑی ان دنوں قرنطینہ میں موجود ہیں ۔ ان کے ساتھیوں کے مطابق سراج کو والد کے انتقال کی اطلاع دے دی گئی ہے ۔ انڈین پریمیر لیگ کے بعد سراج دوبئی سے سیدھے آسٹریلیا چلے گئے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8074313021 اور 9154965001 پر ربط کریں ۔۔
مدینہ شریف میں انتقال
حیدرآباد :۔ جناب میر محسن علی عرف توفیق پاشاہ ولد جناب میر زاہد علی عرف فریق پاشاہ کا بروز منگل مدینہ شریف میں انتقال ہوگیا ۔ زیارت بروز اتوار بعد ظہر مسجد مریم قادری چمن روڈ فلک نما میں مقرر ہے ۔ تفصیلات کیلئے 9390779491 ۔ 9912190887 پر ربط کریں ۔۔